724/941- (صحيح) عن أبي بردة قال: دخلت على أبي موسى – وهو في بيت [ابنته](1) أم الفضل بن العباس – فعطستُ فلم يشمّتني، وعطسَتْ فشمَّتَها، فأخبرتُ أمي، فلما أن أتاها وقعت به، وقالت: عطس ابني فلم تشمته، وعطست فشمتها، فقال لها: إني سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول : " إذا عطس أحدكم فحمد الله فشمتوه، وإن لم يحمد الله فلا تشمتوه". وإن ابنك عطس فلم يحمد الله فلم أشمته، وعطست فحمدت الله فشمتها، فقالت: أحسنت.ابو بردہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں (اپنے والد) سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا جبکہ وہ اپنی بیٹی ام الفضل (زوجہ فضل) بن عباس کے گھر میں تھے، مجھے چھینک آئی تو انہوں نے مجھے جواب نہ دیا، اور اس (خاتون) کو چھینک آئی تو انہوں نے اسے جواب دیا۔ میں نے اپنی والدہ کو بتایا، جب وہ ان کے پاس آئے تو وہ ان پر برس پڑیں اور کہا: میرے بیٹے کو چھینک آئی تو آپ نے اسے جواب نہ دیا، اور اسے چھینک آئی تو آپ نے اسے جواب دیا! انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے اور وہ اللہ کی حمد کرے تو اسے جواب دو، اور اگر وہ اللہ کی حمد نہ کرے تو اسے جواب نہ دو۔“ اور تمہارے بیٹے کو چھینک آئی تو اس نے اللہ کی حمد نہیں کی، اس لیے میں نے اسے جواب نہیں دیا، اور اسے چھینک آئی تو اس نے اللہ کی حمد کی، اس لیے میں نے اسے جواب دیا۔ تو انہوں نے کہا: آپ نے اچھا کیا۔
"قلت: أسند فيه طرفاً من حديث أبي هريرة المتقدم برقم(710/919)".(شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) امام بخاری نے اس باب میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کا ایک حصہ سند کے ساتھ بیان کیا ہے جو پہلے نمبر 710 پر گزر چکی ہے۔