❮
❯
حدیث نمبر: 723
723/940- (صحيح) عن أبي موسى قال: كان اليهود يتعاطسون عند النبي صلى الله عليه وسلم رجاء أن يقول لهم: " يرحمكم الله"، فكان يقول: " يهديكم الله، ويصلح بالكم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: یہودی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (جان بوجھ کر) چھینکا کرتے تھے اس امید پر کہ آپ انہیں یرحمکم اللہ (اللہ تم پر رحم کرے) کہیں گے، تو آپ فرماتے: «يهديكم الله، ويصلح بالكم» ”اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کر دے۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 723