❮
❯
حدیث نمبر: 710
710/919-(صحيح) عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " إن الله يحب العطاس، ويكره التثاؤب، فإذا عطس فحمد الله فحق على كل مسلم سمعه أن يشمته، وأما التثاؤب فإنما هو من الشيطان[ فإذا تثاءب أحدكم/ 928]، فليرده ما استطاع، فإذا قال: هاه، ضحك منه الشيطان".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بے شک اللہ تعالیٰ چھینک کو پسند کرتا ہے اور جمائی کو ناپسند کرتا ہے۔ پس جب (کوئی) چھینکے اور اللہ کی حمد کرے تو ہر اس مسلمان پر جو اسے سنے، حق ہے کہ اسے (یرحمک اللہ کہہ کر) دعا دے۔ اور رہی جمائی، تو وہ شیطان کی طرف سے ہے، (پس جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے) تو جہاں تک ہو سکے اسے روکے، کیونکہ جب وہ ہاہ کہتا ہے تو شیطان اس پر ہنستا ہے۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 710