❮
❯
حدیث نمبر: 709
709/918-(حسن) عن أنس بن مالك قال: قال رجل: يا رسول الله! إنا كنا في دار كثر فيها عددنا، وكثر فيها أموالنا؟ فتحولنا إلى دار اخرى، فقل فيها عددنا وقل فيها أموالنا ؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ردّوها، أو دعوها، وهي ذميمة". قال أبو عبد الله(1): في إسناده نظر.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم ایک گھر میں تھے جس میں ہماری تعداد بھی زیادہ تھی اور ہمارے مال بھی زیادہ تھے، پھر ہم ایک دوسرے گھر میں منتقل ہوئے تو اس میں ہماری تعداد بھی کم ہو گئی اور ہمارے مال بھی کم ہو گئے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لوٹا دو، یا اسے چھوڑ دو، وہ مذموم ہے۔“ ابو عبداللہ (امام بخاری) نے کہا: اس کی سند میں نظر ہے۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 709