❮
❯
حدیث نمبر: 695
695/900 عن عائشة رضي الله عنها قالت: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: "الأرواح جنود مجندة؛ فما تعارف منها ائتلف، وما تناكر منها اختلف".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”روحیں جمع شدہ لشکر ہیں، تو ان میں سے جن کا (عالم ارواح میں) آپس میں تعارف ہو گیا وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے مانوس ہو جاتی ہیں، اور جو ایک دوسرے سے ناآشنا رہیں وہ ایک دوسرے سے الگ رہتی ہیں۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 695
تخریج حدیث (صحيح)