❮
❯
حدیث نمبر: 682
682/883 عن أنس بن مالك قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم في مسير له، فحدا الحادي، فقال النبي صلى الله عليه وسلم : " ارفق يا أنجشة – ويحك – بالقوارير".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک سفر میں تھے، حدی خواں نے حدی پڑھی (اور اونٹ تیز چلنے لگے) تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انجشہ! تجھ پر افسوس، شیشوں (یعنی عورتوں) کے ساتھ نرمی کرو۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 682
تخریج حدیث (صحيح)