❮
❯
حدیث نمبر: 681
681/882 عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم : سأل ناس النبي صلى الله عليه وسلم: عن الكهان ؟ فقال لهم : "ليسوا بشيء". فقالوا: يا رسول الله! فإنهم يحدثون بالشيء يكون حقاً ؟ فقال النبي صلى الله عليه وسلم : " تلك الكلمة [من الحق](1) يخطفها الشيطان، فيقرقره بأذني وليه كقرقرة الدجاجة، فيخلطون فيه بأكثر من مائة كذبة".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کاہنوں کے بارے میں پوچھا؟ تو آپ نے ان سے فرمایا: ”وہ کچھ بھی نہیں ہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ بعض اوقات کوئی ایسی بات بتاتے ہیں جو سچ ہو جاتی ہے؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ (حق کا) ایک کلمہ ہوتا ہے جسے شیطان اچک لیتا ہے اور اپنے دوست (کاہن) کے کانوں میں اس طرح کڑکڑاتا ہے جیسے مرغی کڑکڑاتی ہے، پھر وہ اس میں سو سے زیادہ جھوٹ ملا دیتے ہیں۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 681
تخریج حدیث (صحيح)