حدیث نمبر: 679
679/879 عن أنس بن مالك قال: كان فزعٌ بالمدينة، فاستعار النبي صلى الله عليه وسلم فرساً لأبي طلحة – يقال له : المندوب- فركبه، فلما رجع قال: " ما رأينا من شيء، وإن وجدناه لبحراً".ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مدینہ میں ایک مرتبہ خوف و گھبراہٹ پھیل گئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کا ایک گھوڑا - جسے مندوب کہا جاتا تھا - عاریتاً لیا اور اس پر سوار ہوئے، جب واپس آئے تو فرمایا: ”ہم نے (خطرے کی) کوئی چیز نہیں دیکھی، اور ہم نے اس (گھوڑے) کو سمندر (کی طرح تیز رفتار) پایا۔“