❮
❯
حدیث نمبر: 678
678/878- عن عائشة : أرق النبي صلى الله عليه وسلم ذات ليلة، فقال: " ليت رجلاً صالحاً من أصحابي يجيئني؛ فيحرسني الليلة"، إذ سمعنا صوت السلاح، فقال: "من هذا ؟ " قال(1): سعد يا رسول الله! جئت أحرسك(2)، فنام النبي صلى الله عليه وسلم حتى سمعنا غطيطه.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک رات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نیند نہیں آئی تو آپ نے فرمایا: ”کاش میرے صحابہ میں سے کوئی نیک آدمی میرے پاس آئے اور آج رات میرا پہرہ دے۔“ اتنے میں ہم نے ہتھیاروں کی آواز سنی، آپ نے فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ انہوں نے کہا: سعد ہوں، اے اللہ کے رسول! آپ کا پہرہ دینے آیا ہوں۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے یہاں تک کہ ہم نے آپ کے خراٹوں کی آواز سنی۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 678