❮
❯
حدیث نمبر: 666
666/862 عن عائشة رضي الله عنها قالت: استأذن حسان بن ثابت رسول الله صلى الله عليه وسلم في هجاء المشركين. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : فكيف بنسبتي؟". فقال: لأسلنك منهم كما تسل الشعرة من العجين.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کی ہجو کرنے کی اجازت طلب کی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو میرے نسب کا کیا ہو گا؟“ انہوں نے عرض کیا: میں آپ کو ان میں سے اس طرح نکال لوں گا جیسے گوندھے ہوئے آٹے سے بال نکال لیا جاتا ہے۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 666
تخریج حدیث (صحيح)