❮
❯
حدیث نمبر: 650
650/842 (صحيح) عن جابر قال: ولد لرجل منا غلام، فسماه القاسم، فقالت الأنصار: لا نكنيك أبا القاسم، ولا ننعمك عيناً، فأتى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال له ما قالت [الأنصار]. فقال النبي صلى الله عليه وسلم : " أحسنت الأنصار؛ تسمّوا باسمي، ولا تكتنّوا بكنيتي؛ فإنما أنا قاسم".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم میں سے ایک آدمی کے ہاں لڑکا پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام قاسم رکھا۔ انصار نے کہا: ہم تمہیں ابوالقاسم کی کنیت سے نہیں پکاریں گے اور نہ ہی تمہاری آنکھ ٹھنڈی کریں گے۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے وہ بات ذکر کی جو انصار نے کہی تھی، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار نے اچھا کیا، میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت نہ رکھو، کیونکہ میں تو قاسم (تقسیم کرنے والا) ہوں۔“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 650
تخریج حدیث (صحيح)