❮
❯
حدیث نمبر: 601
601/776 عن محمد بن هلال : أنه رأى حجر أزواج النبي صلى الله عليه وسلم من جريد مستورة بمسوح الشعر(1) فسألته عن بيت عائشة؟ فقال: كان بابه من وجهة الشام. فقلت: مصراعاً كان أو مصراعين؟ قال: كان باباً واحداً. قلت: من أي شيء كان؟ قال: من عرعر أو ساج.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

محمد بن ہلال سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے حجرے دیکھے جو کھجور کی شاخوں سے بنے ہوئے تھے اور بالوں کے ٹاٹوں سے ڈھکے ہوئے تھے۔ (راوی کہتے ہیں:) میں نے ان سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے بارے میں پوچھا؟ تو انہوں نے کہا: اس کا دروازہ شام کی جانب تھا۔ میں نے پوچھا: وہ ایک پٹ والا تھا یا دو پٹ والا؟ انہوں نے کہا: وہ ایک ہی دروازہ (ایک پٹ والا) تھا۔ میں نے پوچھا: وہ کس چیز کا بنا ہوا تھا؟ انہوں نے کہا: عرعر (صنوبر) یا ساگوان کی لکڑی کا۔

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 601
تخریج حدیث (صحيح الإسناد)