باب: کھانے پینے، طہارت اور استعمال کی تمام صورتوں میں سونے اور چاندی کے برتن استعمال کرنے کی حرمت
باب تحريم استعمال إناء الذهب وإناء الفضة في الأكل والشرب والطهارة وسائر وجوه الاستعمال
عن أُمِّ سلمة رضي الله عنها: أنَّ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الَّذِي يَشْرَبُ في آنِيَةِ الفِضَّةِ، إنَّمَا يُجَرْجِرُ في بَطْنِهِ نَارَ جَهَنَّمَ» متفق عَلَيْهِ.
وفي رواية لمسلم: «إنَّ الَّذِي يَأكُلُ أَوْ يَشْرَبُ في آنِيَةِ الفِضَّةِ والذَّهَبِ».
وفي رواية لمسلم: «إنَّ الَّذِي يَأكُلُ أَوْ يَشْرَبُ في آنِيَةِ الفِضَّةِ والذَّهَبِ».
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص چاندی کے برتن میں پیتا ہے وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ غٹاغٹ اتارتا ہے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”بے شک جو شخص چاندی اور سونے کے برتن میں کھاتا یا پیتا ہے (وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ غٹاغٹ اتارتا ہے)۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”بے شک جو شخص چاندی اور سونے کے برتن میں کھاتا یا پیتا ہے (وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ غٹاغٹ اتارتا ہے)۔“
وضاحت:
«يُجَرْجِرُ» : جرجرہ اس آواز کو کہتے ہیں جو پانی کے حلق میں اترنے سے پیدا ہوتی ہے، تو اس شخص کو — اللہ کی پناہ — جہنم کی آگ پلائی جائے گی، ہم اللہ سے عافیت کا سوال کرتے ہیں، یہاں تک کہ اس کے پیٹ میں (وہ آگ) غٹ غٹ کی آواز کرے گی جیسا کہ دنیا میں (پانی) غٹ غٹ کرتا تھا۔ یہ بات شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے کہی ہے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/366)
یہ حدیث نمبر 777 پر گزر چکی ہے۔
یہ حدیث نمبر 777 پر گزر چکی ہے۔
وعن حُذَيفَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: إنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - نهانا عنِ الحَريِرِ، وَالدِّيبَاجِ، وَالشُّرْبِ في آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالفِضَّةِ، وقالَ: «هُنَّ لَهُمْ في الدُّنْيَا، وَهِيَ لَكُمْ فِي الآخِرَةِ». متفق عَلَيْهِ.
وفي رواية في الصحيحين عن حُذيْفَةَ - رضي الله عنه: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «لاَ تَلْبسُوا الحَرِيرَ وَلاَ الدِّيبَاجَ، وَلاَ تَشْرَبُوا فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالفِضَّةِ وَلاَ تَأكُلُوا في صِحَافِهَا».

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے ہمیں ریشم، دیباج اور سونے چاندی کے برتنوں میں پینے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”یہ چیزیں دنیا میں ان (کافروں) کے لیے ہیں اور آخرت میں تمہارے لیے ہیں۔“
(متفق علیہ)
اور صحیحین کی ایک روایت میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”ریشم اور دیباج نہ پہنو، اور سونے اور چاندی کے برتنوں میں نہ پیو، اور نہ ان کی پلیٹوں میں کھاؤ۔“

وعن أنس بن سِيِرين، قَالَ: كنتُ مَعَ أنس بن مالك - رضي الله عنه - عِنْدَ نَفَرٍ مِنَ المَجُوسِ؛ فَجِيءَ بفَالُوذَجٍ عَلَى إنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ، فَلَمْ يَأَكُلْهُ، فَقِيلَ لَهُ: حَوِّلْهُ، فَحَوَّلَهُ عَلَى إناءٍ مِنْ خَلَنْجٍ وَجِيءَ بِهِ فَأَكَلَهُ. رواه البيهقي بإسناد حسن.
«الخَلَنْج»: الجفْنَةُ.
«الخَلَنْج»: الجفْنَةُ.
ترجمہ
انس بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ کچھ مجوسیوں کے پاس تھا، تو چاندی کے ایک برتن میں فالودہ لایا گیا، آپ نے اسے نہ کھایا۔ تو (لانے والے سے) کہا گیا: اسے (دوسرے برتن میں) بدل دو، چنانچہ اس نے اسے خلنج کے ایک برتن میں منتقل کیا اور لایا گیا تو آپ نے اسے کھا لیا۔
(اسے بیہقی نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«الخَلَنْج»: بڑا پیالہ (جفنہ)۔
(اسے بیہقی نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«الخَلَنْج»: بڑا پیالہ (جفنہ)۔
وضاحت:
«فَالُوذَج» : مٹھائی کی ایک قسم۔
«الجَفْنَة» : سب سے بڑا پیالہ (لگن)۔ (لسان العرب 2/310)
«الجَفْنَة» : سب سے بڑا پیالہ (لگن)۔ (لسان العرب 2/310)