باب: مرد کے لیے زعفران میں رنگا ہوا کپڑا پہننے کی حرمت

باب تحريم لبس الرجل ثوبًا مزعفرًا

عن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: نَهَى النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ يَتَزَعْفَرَ الرجُل. متفق عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ مرد زعفران لگائے۔
(متفق علیہ)
وضاحت:
«يَتَزَعْفَرَ» : یعنی مرد اپنے کپڑوں یا اپنے جسم کو زعفران سے رنگے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1798
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 7/ 197 (5846)، ومسلم 6/ 155 (2101) (77).
وعن عبد اللهِ بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم، قَالَ: رأى النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَلَيَّ ثَوْبَيْنِ مُعَصْفَرَيْنِ، فَقَالَ: «أُمُّكَ أمَرَتْكَ بِهَذا؟» قلتُ: أَغْسِلُهُمَا؟ قَالَ: «بَلْ أَحْرِقْهُمَا».
وفي رواية، فَقَالَ: «إنَّ هَذَا مِنْ ثِيَابِ الكُفَّارِ فَلاَ تَلْبَسْهَا». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے مجھ پر عصفر میں رنگے ہوئے دو کپڑے دیکھے تو فرمایا: ”کیا تمہاری ماں نے تمہیں اس کا حکم دیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: کیا میں انہیں دھو ڈالوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ انہیں جلا دو۔“
اور ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کافروں کے کپڑوں میں سے ہے، لہٰذا اسے مت پہنو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«أُمُّكَ أمَرَتْكَ بِهَذا؟» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "آپ ﷺ کے فرمان: ’کیا تمہاری ماں نے تمہیں اس کا حکم دیا ہے؟‘ کا مطلب یہ ہے کہ یہ عورتوں کا لباس، ان کی وضع قطع اور ان کے طور طریقے ہیں۔ رہا انہیں جلانے کا حکم، تو کہا گیا ہے کہ یہ سزا اور سختی کے طور پر تھا تاکہ انہیں اور دوسروں کو اس طرح کے کام سے باز رکھا جائے۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 7/246)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1799
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 6/ 144 (2077) (27) و(28).