ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1760
باب: جمعہ کے دن کو روزے کے لیے یا اس کی رات کو دوسری راتوں میں سے (نفل) نماز کے لیے خاص کرنے کی کراہت
باب كراهة تخصيص يوم الجمعة بصيام أَوْ ليلته بصلاة من بين الليالي
حدیث نمبر: 1760
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لا تَخُصُّوا لَيْلَةَ الجُمُعَةِ بِقِيَامٍ مِنْ بَيْنِ اللَّيَالِي، وَلاَ تَخُصُّوا يَومَ الجُمُعَةِ بِصِيَامٍ مِنْ بَيْنِ الأَيَّامِ، إِلاَّ أَنْ يَكُونَ فِي صَومٍ يَصُومُهُ أحَدُكُمْ». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”راتوں میں سے جمعہ کی رات کو قیام کے لیے خاص نہ کرو، اور دنوں میں سے جمعہ کے دن کو روزے کے لیے خاص نہ کرو، الا یہ کہ وہ (جمعہ) کسی ایسے روزے میں آ جائے جسے تم میں سے کوئی (معمول کے طور پر) رکھتا ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)