باب: ہوا کو برا بھلا کہنے کی ممانعت، اور اس کے چلنے کے وقت کیا کہا جائے اس کا بیان
باب النهي عن سب الريح، وبيان ما يقال عند هبوبها
عن أبي المنذِرِ أُبي بن كعب - رضي الله عنه - قال: قالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَسُبُّوا الرِّيحَ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ مَا تَكْرَهُونَ، فَقُولُوا: اللَّهُمَّ إنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هذِهِ الرِّيحِ وَخَيْرِ مَا فِيهَا وخَيْرِ مَا أُمِرَتْ بِهِ. وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هذِهِ الرِّيحِ وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُمِرَتْ بِهِ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابوالمنذر ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہوا کو برا بھلا نہ کہو، پس جب تم کوئی ایسی چیز دیکھو جو تمہیں ناپسند ہو تو کہو: «اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ الرِّيحِ وَخَيْرِ مَا فِيهَا وَخَيْرِ مَا أُمِرَتْ بِهِ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذِهِ الرِّيحِ وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُمِرَتْ بِهِ» (اے اللہ! ہم تجھ سے اس ہوا کی بھلائی، جو کچھ اس میں ہے اس کی بھلائی اور جس کا اسے حکم دیا گیا ہے اس کی بھلائی مانگتے ہیں، اور ہم اس ہوا کے شر، جو کچھ اس میں ہے اس کے شر اور جس کا اسے حکم دیا گیا ہے اس کے شر سے تیری پناہ مانگتے ہیں)۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: سمعتُ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «الرِّيحُ مِنْ رَوحِ اللهِ، تَأتِي بِالرَّحْمَةِ، وَتَأتِي بِالعَذَابِ، فَإذَا رَأَيْتُمُوهَا فَلاَ تَسُبُّوهَا، وَسَلُوا اللهَ خَيْرَهَا، وَاسْتَعِيذُوا باللهِ مِنْ شَرِّهَا». رواه أبو داود بإسناد حسن.
قوله - صلى الله عليه وسلم: «مِنْ رَوْحِ اللهِ» هو بفتح الراء: أي رَحْمَتِهِ بِعِبَادِهِ.
قوله - صلى الله عليه وسلم: «مِنْ رَوْحِ اللهِ» هو بفتح الراء: أي رَحْمَتِهِ بِعِبَادِهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”ہوا اللہ کی رحمت میں سے ہے، یہ رحمت بھی لاتی ہے اور عذاب بھی لاتی ہے، پس جب تم اسے دیکھو تو اسے برا بھلا نہ کہو، اور اللہ سے اس کی بھلائی مانگو اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو۔“
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
آپ ﷺ کا فرمان: «مِنْ رَوْحِ اللهِ» راء کے فتحہ کے ساتھ ہے، یعنی اپنے بندوں پر اس کی رحمت میں سے۔
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
آپ ﷺ کا فرمان: «مِنْ رَوْحِ اللهِ» راء کے فتحہ کے ساتھ ہے، یعنی اپنے بندوں پر اس کی رحمت میں سے۔
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: كان النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - إذا عَصَفَتِ الرِّيحُ قال: «اللَّهُمَّ إنِّي أسْألُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، وأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ جب تیز ہوا چلتی تو فرماتے: ”«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ» (اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی، جو کچھ اس میں ہے اس کی بھلائی اور جس (بھلائی) کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں، اور میں اس کے شر، جو کچھ اس میں ہے اس کے شر اور جس (شر) کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)