ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1726
باب: بخار کو برا بھلا کہنے کی کراہت
باب كراهة سب الحمّى
عن جابر - رضي الله عنه: أنَّ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - دخلَ على أُمِّ السَّائِبِ، أو أُمِّ المُسَيّبِ فَقَالَ: «مَا لَكِ يَا أُمَّ السَّائِبِ - أو يَا أُمَّ المُسَيَّبِ - تُزَفْزِفِينَ؟» قَالَتْ: الحُمَّى لاَ بَارَكَ اللهُ فِيهَا! فَقَالَ: «لاَ تَسُبِّي الحُمَّى فَإنَّهَا تُذْهِبُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ كَمَا يُذْهِبُ الكِيْرُ خَبَثَ الحَدِيدِ». رواه مسلم.
«تُزَفْزِفِينَ» أيْ تَتَحَرَّكِينَ حَرَكَةً سَريعَةً، وَمَعْنَاهُ: تَرْتَعِدُ. وَهُوَ بِضَمِّ التاء وبالزاي المكررة والفاء المكررة، وَرُوِيَ أيضًا بالراء المكررة والقافينِ.سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ام سائب یا ام مسیب کے پاس تشریف لے گئے تو فرمایا: ”اے ام سائب -یا اے ام مسیب- تمہیں کیا ہوا کہ تم کانپ رہی ہو؟“ انہوں نے کہا: بخار ہے، اللہ اس میں برکت نہ دے! آپ نے فرمایا: ”بخار کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ یہ آدم کی اولاد کے گناہوں کو اس طرح دور کر دیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے میل کو دور کر دیتی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«تُزَفْزِفِينَ»: یعنی تم تیزی سے حرکت کر رہی ہو، اور اس کا معنی ہے: تم کانپ رہی ہو۔ یہ تاء کے ضمہ اور مکرر زاء اور مکرر فاء کے ساتھ ہے، اور یہ مکرر راء اور دو قاف کے ساتھ (تُرَقْرِقِينَ) بھی روایت کیا گیا ہے۔