ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1727
باب: ہوا کو برا بھلا کہنے کی ممانعت، اور اس کے چلنے کے وقت کیا کہا جائے اس کا بیان
باب النهي عن سب الريح، وبيان ما يقال عند هبوبها
عن أبي المنذِرِ أُبي بن كعب - رضي الله عنه - قال: قالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَسُبُّوا الرِّيحَ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ مَا تَكْرَهُونَ، فَقُولُوا: اللَّهُمَّ إنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هذِهِ الرِّيحِ وَخَيْرِ مَا فِيهَا وخَيْرِ مَا أُمِرَتْ بِهِ. وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هذِهِ الرِّيحِ وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُمِرَتْ بِهِ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».سیدنا ابوالمنذر ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہوا کو برا بھلا نہ کہو، پس جب تم کوئی ایسی چیز دیکھو جو تمہیں ناپسند ہو تو کہو: «اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ الرِّيحِ وَخَيْرِ مَا فِيهَا وَخَيْرِ مَا أُمِرَتْ بِهِ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذِهِ الرِّيحِ وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُمِرَتْ بِهِ» (اے اللہ! ہم تجھ سے اس ہوا کی بھلائی، جو کچھ اس میں ہے اس کی بھلائی اور جس کا اسے حکم دیا گیا ہے اس کی بھلائی مانگتے ہیں، اور ہم اس ہوا کے شر، جو کچھ اس میں ہے اس کے شر اور جس کا اسے حکم دیا گیا ہے اس کے شر سے تیری پناہ مانگتے ہیں)۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
ابی بن کعب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ہوا کو گالی مت دو، اگر اس میں کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھو تو یہ دعا پڑھو «اللهم إنا نسألك من خير هذه الريح وخير ما فيها وخير ما أمرت به ونعوذ بك من شر هذه الريح وشر ما فيها وشر ما أمرت به» " یعنی اے اللہ! ہم تجھ سے اس ہوا کی بہتری مانگتے ہیں اور وہ بہتری جو اس میں ہے اور وہ بہتری جس کی یہ مامور ہے، اور تیری پناہ مانگتے ہیں اس ہوا کی شر سے اور اس شر سے جو اس میں ہے اور اس شر سے جس کی یہ مامور ہے۔" [سنن ترمذي/كتاب الفتن/حدیث: 2252]
وضاحت:
1؎:
یعنی اے اللہ! ہم تجھ سے اس ہواکی بہتری مانگتے ہیں اوروہ بہتری جواس میں ہے اوروہ بہتری جس کی یہ مامورہے، اورتیری پناہ مانگتے ہیں اس ہواکی شرسے اوراس شرسے جو اس میں ہے اوراس شرسے جس کی یہ مامورہے۔