باب: اللہ عزوجل کے چہرے کے واسطے سے جنت کے سوا کچھ مانگنے کی کراہت، اور جو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر مانگے اور اس کے ذریعے سفارش کرے اسے انکار کرنے کی کراہت

باب كراهة أَنْ يسأل الإنسان بوجه الله - عز وجل - غير الجنة، وكراهة منع من سأل بالله تعالى وتشفع به

عن جابر - رضي الله عنه - قالَ: قالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يُسْأَلُ بِوَجْهِ اللهِ إلاَّ الجَنَّةُ». رواه أبو داود.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے چہرے کے واسطے سے جنت کے سوا کچھ نہ مانگا جائے۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1722
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, سليمان بن معاذ : ضعفه الجمهور من جھة حفظه وأخرج له مسلم (ح 2640) متابعة فھو ضعيف, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 67 , محدثین: د. ماهر الفحل: وإسناده ضعيف لضعف أحد رواته
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (1671)، وإسناده ضعيف لضعف أحد رواته.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: إسناده ضعيف وبيانه (المشكاة) رقم (1944)
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قال: قال رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَنِ اسْتَعَاذَ بِاللهِ، فَأعِيذُوهُ، وَمَنْ سَأَلَ بِاللهِ، فأَعْطُوهُ، وَمَنْ دَعَاكُمْ، فَأَجِيبُوهُ، وَمَنْ صَنَعَ إلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِئُوهُ، فَإنْ لَمْ تَجِدُوا ما تُكَافِئُونَهُ بِهِ فَادْعُوا لَهُ حَتَّى تَرَوْا أَنَّكُمْ قَد كَافَأْتُمُوهُ». حديث صحيح رواه أبو داود والنسائي بأسانيد الصحيحين.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو اللہ کی پناہ مانگے اسے پناہ دو، اور جو اللہ کا واسطہ دے کر سوال کرے اسے دو، اور جو تمہیں دعوت دے اس کی دعوت قبول کرو، اور جو تمہارے ساتھ کوئی بھلائی کرے اس کا بدلہ دو، پھر اگر تمہیں کوئی ایسی چیز نہ ملے جس سے اس کا بدلہ دے سکو تو اس کے لیے دعا کرو یہاں تک کہ تم سمجھ لو کہ تم نے اس کا بدلہ چکا دیا ہے۔“
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود اور نسائی نے صحیحین کی سندوں کے ساتھ روایت کیا ہے)
وضاحت:
«فَأَعِيذُوهُ» : شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے فرمایا: "جب کوئی شخص تم سے اللہ کی پناہ مانگے تو اسے پناہ دو، سوائے اس کے کہ وہ کسی واجب حق سے (بچنے کے لیے) پناہ مانگے، کیونکہ اللہ اسے پناہ نہیں دیتا۔ مثلاً اگر اس کے ذمے تمہارا حق ہو اور تم نے اس سے اپنا حق مانگا اور کہا: مجھے میرا حق دو، تو اس نے کہا: میں تم سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں، تو یہاں تم اسے پناہ نہ دو؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی نافرمان کو پناہ نہیں دیتا۔ لیکن اگر معاملہ حرام نہ ہو اور وہ تم سے اللہ کی پناہ مانگے تو اللہ عزوجل کی تعظیم کی خاطر اسے پناہ دو۔" (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/302)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1723
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 1672) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, نسائي (2568) والحديث الآتي (5109), الأعمش مدلس وعنعن, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 67
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (1672) و(5109)، والنسائي 5/ 82 وفي «الكبرى»، له (2348).