باب: خرید و فروخت میں قسم کھانے کی کراہت، اگرچہ وہ سچا ہو
باب كراهة الحلف في البيع وإنْ كان صادقًا
عن أبي هريرةَ - رضي الله عنه - قال: سَمِعتُ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «الحَلِفُ مَنْفَقَةٌ لِلسِّلْعَةِ، مَمْحَقَةٌ لِلْكَسْبِ». متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”قسم سامان کو بکوانے والی اور کمائی (کی برکت) کو مٹانے والی ہے۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن أبي قتادة - رضي الله عنه: أنَّه سمعَ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «إيَّاكُمْ وَكَثْرَةَ الحَلِفِ فِي البَيْعِ، فَإنَّهُ يُنَفِّقُ ثُمَّ يَمْحَقُ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”خرید و فروخت میں کثرت سے قسم کھانے سے بچو، کیونکہ یہ (سامان کو) بکوا تو دیتی ہے پھر (برکت کو) مٹا دیتی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)