ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1722

باب: اللہ عزوجل کے چہرے کے واسطے سے جنت کے سوا کچھ مانگنے کی کراہت، اور جو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر مانگے اور اس کے ذریعے سفارش کرے اسے انکار کرنے کی کراہت

باب كراهة أَنْ يسأل الإنسان بوجه الله - عز وجل - غير الجنة، وكراهة منع من سأل بالله تعالى وتشفع به

حدیث نمبر: 1722
عن جابر - رضي الله عنه - قالَ: قالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يُسْأَلُ بِوَجْهِ اللهِ إلاَّ الجَنَّةُ». رواه أبو داود.
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے چہرے کے واسطے سے جنت کے سوا کچھ نہ مانگا جائے۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1722
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, سليمان بن معاذ : ضعفه الجمهور من جھة حفظه وأخرج له مسلم (ح 2640) متابعة فھو ضعيف, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 67 , محدثین: د. ماهر الفحل: وإسناده ضعيف لضعف أحد رواته
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (1671)، وإسناده ضعيف لضعف أحد رواته.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: إسناده ضعيف وبيانه (المشكاة) رقم (1944)
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 1671

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1671 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´اللہ کے نام پر مانگنے کی کراہت کا بیان۔`
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ کے نام پر سوائے جنت کے کوئی چیز نہ مانگی جائے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1671]
1671. اردو حاشیہ: اس حدیث کی سند محل نظر ہے۔ تاہم معنی واضح ہیں۔ کہ جنت کے مقابلے میں دنیا اللہ کے ہاں پرکاہ بلکہ مچھر کے پر کے برابر بھی نہیں ہے۔اور اللہ کاچہرہ اور اس کا نام اپنی عظمت اور جلالت شان میں بے مثل وبے مثال ہے تو اسے دنیا جیسی حقیر چیز کے حصول کےلئے واسطہ بنانا مناسب نہیں۔ چاہیے کہ اس کے واسطے عظیم چیز جنت کاہی سوال کیا جائے۔ مابعد آنے والی حدیث اس کے مقابلے میں صحیح ہے۔ اور اس میں رخصت ہے کہ سائل اللہ کے واسطے سے کوئی سوال کرسکتا ہے۔ااوراس حدیث میں (وجه الله) اللہ کی خاص صفت کی بات ہے۔ جس سے مراد اللہ کا چہرہ ہی ہے۔ جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے۔ اس کی تاویل جائز ہے۔ نہ تمثیل وتشبیہ وتعطیل۔(واللہ اعلم) نیز دیکھئے۔تعلیق الشیخ علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ مشکواۃ المصابیع حدیث 1944]
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1671 سے ماخوذ ہے۔