باب: مسلمانوں کو حقیر سمجھنے کی حرمت
باب تحريم احتقار المسلمين
باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَومٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ وَلاَ نِسَاءٌ مِنْ نِسَاءٍ عَسَى أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا مِنْهُنَّ وَلاَ تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلاَ تَنَابَزُوا بِالألْقَابِ بِئْسَ الاسْمُ الفُسُوقُ بَعْدَ الإيْمَانِ وَمَنْ لَمْ يَتُبْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ﴾ [الحجرات: ١١] وقال تَعَالَى: ﴿وَيلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لمزَةٍ﴾ [الهمزة: ١].اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اے ایمان والو! کوئی قوم کسی قوم کا مذاق نہ اڑائے، ہو سکتا ہے وہ ان سے بہتر ہوں، اور نہ عورتیں عورتوں کا (مذاق اڑائیں)، ہو سکتا ہے وہ ان سے بہتر ہوں، اور نہ آپس میں ایک دوسرے پر عیب لگاؤ اور نہ ایک دوسرے کو برے القاب سے پکارو، ایمان کے بعد فسق کا نام بہت برا ہے، اور جو توبہ نہ کریں وہی لوگ ظالم ہیں۔“ (سورۃ الحجرات: 11)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ہر طعنہ دینے والے، عیب جوئی کرنے والے کے لیے ہلاکت ہے۔“ (سورۃ الہمزہ: 1)
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ المُسْلِمَ». رواه مسلم، وَقَدْ سبق قريبًا بطوله.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی آدمی کے برا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور یہ حدیث ابھی قریب ہی پوری کی پوری گزر چکی ہے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور یہ حدیث ابھی قریب ہی پوری کی پوری گزر چکی ہے۔
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 1570 پر گزر چکی ہے۔
وعن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه - عن النبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لا يَدْخُلُ الجَنَّةَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ كِبْرٍ!» فَقَالَ رَجُلٌ: إنَّ الرَّجُلَ يُحِبُّ أَنْ يَكُونَ ثَوْبُهُ حَسَنًا، وَنَعْلُهُ حَسَنةً، فَقَالَ: «إنَّ اللهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الجَمَالَ، الكِبْرُ: بَطَرُ الحَقِّ، وَغَمْطُ النَّاسِ». رواه مسلم. ومعنى «بَطَرُ الحَقِّ» دَفْعُه، «وغَمْطُهُمْ»: احْتِقَارُهُمْ، وَقَدْ سَبَقَ بَيَانُهُ أوْضَحَ مِنْ هَذَا في باب الكِبْرِ.
ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہو۔“ ایک آدمی نے عرض کیا: آدمی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو اور اس کا جوتا اچھا ہو، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے، تکبر تو حق کو ٹھکرانا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«بَطَرُ الحَقِّ» کا معنی ہے: حق کو رد کرنا، اور «غَمْطُهُمْ»: انہیں حقیر سمجھنا۔ اس کی وضاحت اس سے زیادہ واضح طور پر تکبر کے باب میں گزر چکی ہے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«بَطَرُ الحَقِّ» کا معنی ہے: حق کو رد کرنا، اور «غَمْطُهُمْ»: انہیں حقیر سمجھنا۔ اس کی وضاحت اس سے زیادہ واضح طور پر تکبر کے باب میں گزر چکی ہے۔
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 611 پر گزر چکی ہے۔
وعن جُندب بن عبدِ الله - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «قَالَ رَجُلٌ: وَاللهِ لاَ يَغْفِرُ اللهُ لِفُلانٍ، فَقَالَ اللهُ - عز وجل: مَنْ ذا الَّذِي يَتَأَلَّى عَلَيَّ أَنْ لا أغْفِرَ لِفُلانٍ! فَإنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَهُ، وَاحْبَطْتُ عَمَلَكَ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک آدمی نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ فلاں کو نہیں بخشے گا، تو اللہ عزوجل نے فرمایا: کون ہے جو مجھ پر قسم کھاتا ہے کہ میں فلاں کو نہیں بخشوں گا؟ میں نے تو اسے بخش دیا اور تیرے اعمال برباد کر دیے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«يَتَأَلَّى» : قسم کھاتا ہے، اور «الأَلِيَّة» قسم کو کہتے ہیں۔ (النہایہ 1/62)