ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1577

باب: کسی مسلمان (کی مصیبت) پر خوشی کا اظہار کرنے کی ممانعت

باب النهي عن إظهار الشماتة بِالمُسْلِم

باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿إنَّمَا المُؤْمِنُونَ إخْوَةٌ﴾ [الحجرات: ١٠] وقال تَعَالَى: ﴿إنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الفَاحِشَةُ في الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذابٌ أَليمٌ في الدُّنْيَا والآخِرَةِ﴾ [النور: ١٩].

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”مومن تو آپس میں بھائی بھائی ہیں۔“ (سورۃ الحجرات: 10)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”بے شک جو لوگ یہ پسند کرتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیلے، ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے۔“ (سورۃ النور: 19)

حدیث نمبر: 1577
وعَن وَائِلَةَ بن الأسقع - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تُظْهِرِ الشَّمَاتَةَ لأَخِيكَ فَيَرْحَمَهُ اللهُ وَيَبْتَلِيكَ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
وفي الباب حديث أَبي هريرة السابق في باب التَّجسُّس: «كُلُّ المُسْلِمِ عَلَى المُسْلِمِ حَرَامٌ ...» الحديث.
ترجمہ

سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے بھائی (کی مصیبت) پر خوشی کا اظہار نہ کرو، ورنہ اللہ اس پر رحم فرما دے گا اور تمہیں (اس مصیبت میں) مبتلا کر دے گا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
اور اس باب میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی وہ حدیث بھی ہے جو تجسس کے باب میں گزر چکی ہے: ”ہر مسلمان کی (جان، مال اور عزت) دوسرے مسلمان پر حرام ہے ...“ الحدیث۔

وضاحت:
یہ حدیث نمبر 1570 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1577
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف، المشكاة (4856 / التحقيق الثاني) // ضعيف الجامع الصغير (6245) // (الترمذي 2506) , شیخ زبیر علی زئی: (2506) إسناده ضعيف, القاسم بن أمية بن القاسم وثقه جماعة وضعفه جماعة وكان يروي عن حفص بن غياث مناكير، كما قال ابن حبان وأقره ابن الجوزي فى الضعفاء والمتروكين (13/3ت 2741) وهذا جرح خاص مقدم و قول مكحول : ”ندانم“ سنده حسن
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (2506)، وقال: «حديث حسن غريب».
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2506
انظر الحديث (١٥٧٠).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2506 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
واثلہ بن اسقع رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اپنے بھائی کے ساتھ شماتت اعداء نہ کرو، ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر رحم کرے اور تمہیں آزمائش میں ڈال دے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2506]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں حفص بن غیاث اخیر عمر میں مختلط ہوگئے تھے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2506 سے ماخوذ ہے۔