باب: جو کچھ کہے اور بیان کرے اس میں تحقیق کرنے کی ترغیب
باب الحثّ عَلَى التثبت فيما يقوله ويحكيه
باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿وَلاَ تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ﴾ [الإسراء: ٣٦] وقال تَعَالَى: ﴿مَا يَلْفِظُ مِنْ قَولٍ إِلاَّ لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ﴾ [ق: ١٨].اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور جس بات کا تمہیں علم نہیں اس کے پیچھے نہ پڑو۔“ (سورۃ الاسراء: 36)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”(انسان) منہ سے کوئی بات نہیں نکالتا مگر اس کے پاس ایک نگہبان تیار رہتا ہے۔“ (سورۃ ق: 18)
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «كَفَى بالمَرْءِ كَذِبًا أَنْ يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَا سَمِعَ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات بیان کر دے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن سَمُرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ حَدَّثَ عَنِّي بِحَديثٍ يَرَى أَنَّهُ كَذِبٌ فَهُوَ أَحَدُ الكَاذِبِينَ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے مجھ سے کوئی ایسی حدیث بیان کی جس کے بارے میں وہ سمجھتا ہو کہ وہ جھوٹ ہے، تو وہ (بھی) جھوٹوں میں سے ایک ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن أسماء رضي الله عنها: أنَّ امْرأةً قالت: يَا رسولَ الله، إنَّ لِي ضَرَّةً فهل عَلَيَّ جُنَاحٌ إنْ تَشَبَّعْتُ مِنْ زَوْجِي غَيْرَ الَّذِي يُعْطِيني؟ فَقَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «المُتَشَبِّعُ بِما لَمْ يُعْطَ كَلاَبِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ». متفق عَلَيْهِ.
«وَالمُتَشَبِّعُ»: هُوَ الَّذِي يُظْهِرُ الشَّبَعَ وَلَيْسَ بِشَبْعَان. ومعناهُ هُنَا: أَنْ يُظْهِرَ أنَّهُ حَصَلَ لَهُ فَضيلَةٌ وَلَيْسَتْ حَاصِلَةً.
«وَلابِسُ ثَوْبَي زُورٍ» أيْ: ذِي زُورٍ، وَهُوَ الَّذِي يُزَوِّرُ عَلَى النَّاسِ، بِأنْ يَتَزَيَّى بِزِيِّ أهْلِ الزُّهْدِ أَو العِلْمِ أَو الثَّرْوَةِ، لِيَغْتَرَّ بِهِ النَّاسُ وَلَيْسَ هُوَ بِتِلْكَ الصِّفَةِ. وَقَيلَ غَيرُ ذَلِكَ واللهُ أعْلَمُ.

سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میری ایک سوکن ہے، تو کیا مجھ پر کوئی گناہ ہے اگر میں اپنے شوہر کی طرف سے (ملنے والی) ایسی چیز ظاہر کروں جو وہ مجھے نہیں دیتا؟ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو چیز نہ دی گئی ہو اسے (ملنا) ظاہر کرنے والا جھوٹ کے دو کپڑے پہننے والے کی طرح ہے۔“
(متفق علیہ)
«المُتَشَبِّعُ»: وہ شخص جو سیر ہونا ظاہر کرے حالانکہ وہ سیر نہ ہو۔ اور یہاں اس کا معنی یہ ہے کہ وہ ظاہر کرے کہ اسے کوئی فضیلت حاصل ہے حالانکہ وہ حاصل نہ ہو۔
«وَلَابِسُ ثَوْبَيْ زُورٍ»: یعنی جھوٹ والے (دو کپڑے پہننے والا)، اس سے مراد وہ شخص ہے جو لوگوں کو دھوکا دے، اس طرح کہ اہلِ زہد یا اہلِ علم یا مالداروں کا لباس پہنے تاکہ لوگ اس سے دھوکا کھائیں حالانکہ وہ اس صفت کا حامل نہ ہو۔ اور اس کے علاوہ بھی کہا گیا ہے، واللہ اعلم۔