باب: جھوٹ کی جائز صورتوں کا بیان
باب بيان مَا يجوز من الكذب
اعلَمْ أنَّ الكَذِبَ، وإنْ كَانَ أصْلُهُ مُحَرَّمًا، فَيَجُوزُ في بَعْضِ الأحْوَالِ بِشُروطٍ قَدْ أوْضَحْتُهَا في كتاب: «الأَذْكَارِ»، ومُخْتَصَرُ ذَلِكَ: أنَّ الكلامَ وَسيلَةٌ إِلَى المَقَاصِدِ، فَكُلُّ مَقْصُودٍ مَحْمُودٍ يُمْكِنُ تَحْصِيلُهُ بِغَيْرِ الكَذِبِ يَحْرُمُ الكَذِبُ فِيهِ، وإنْ لَمْ يُمْكِنْ تَحْصِيلُهُ إِلاَّ بالكَذِبِ، جازَ الكَذِبُ. ثُمَّ إنْ كَانَ تَحْصِيلُ ذَلِكَ المَقْصُودِ مُبَاحًا كَانَ الكَذِبُ مُبَاحًا، وإنْ كَانَ وَاجِبًا، كَانَ الكَذِبُ وَاجِبًا. فإذا اخْتَفَى مُسْلِمٌ مِنْ ظَالِمٍ يُريدُ
قَتْلَهُ، أَوْ أَخذَ مَالِهِ وأخفى مالَه وَسُئِلَ إنْسَانٌ عَنْهُ، وَجَبَ الكَذِبُ بإخْفَائِه. وكذا لو كانَ عِندَهُ وديعَةٌ، وأراد ظالمٌ أخذها، وجبَ الكذبُ بإخفائها. وَالأحْوَطُ في هَذَا كُلِّهِ أن يُوَرِّيَ. ومعْنَى التَّوْرِيَةِ: أَنْ يَقْصِدَ بِعِبَارَتِهِ مَقْصُودًا صَحيحًا لَيْسَ هُوَ كَاذِبًا بالنِّسْبَةِ إِلَيْهِ، وإنْ كَانَ كَاذِبًا في ظَاهِرِ اللَّفْظِ، وبالنِّسْبَةِ إِلَى مَا يَفْهَمُهُ المُخَاطَبُ، وَلَوْ تَرَكَ التَّوْرِيَةَ وَأطْلَقَ عِبَارَةَ الكَذِبِ، فَلَيْسَ بِحَرَامٍ في هَذَا الحَالِ.
وَاسْتَدَل العُلَمَاءُ بِجَوازِ الكَذِبِ في هَذَا الحَالِ بِحَديثِ أُمِّ كُلْثُومٍ رضي الله عنها، أنها سمعتْ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «لَيْسَ الكَذَّابُ الَّذِي يُصْلِحُ بَيْنَ النَّاسِ، فَيَنْمِي خَيْرًا أَوْ يَقُولُ خَيْرًا». متفق عَلَيْهِ.
زاد مسلم في رواية: قالت أُمُّ كُلْثُومٍ: وَلَمْ أسْمَعْهُ يُرَخِّصُ في شَيْءٍ مِمَّا يَقُولُ النَّاسُ إِلاَّ في ثَلاَثٍ، تَعْنِي: الحَرْبَ، والإصْلاَحَ بَيْنَ النَّاسِ، وَحَديثَ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ، وَحديثَ المَرْأَةِ زَوْجَهَا.جان لو کہ جھوٹ اگرچہ اصلاً حرام ہے، لیکن بعض حالات میں کچھ شرائط کے ساتھ جائز ہے جنہیں میں نے کتاب «الأذكار» میں واضح کر دیا ہے۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ کلام مقاصد تک پہنچنے کا ذریعہ ہے، لہٰذا ہر اچھا مقصد جو جھوٹ کے بغیر حاصل ہو سکتا ہو اس میں جھوٹ حرام ہے، اور اگر وہ جھوٹ کے بغیر حاصل نہ ہو سکتا ہو تو جھوٹ جائز ہے۔ پھر اگر اس مقصد کا حصول مباح ہو تو جھوٹ مباح ہے، اور اگر وہ واجب ہو تو جھوٹ واجب ہے۔ چنانچہ اگر کوئی مسلمان کسی ایسے ظالم سے چھپ جائے جو اسے قتل کرنا یا اس کا مال لینا چاہتا ہو، اور اس نے اپنا مال چھپا دیا ہو، اور کسی شخص سے اس کے بارے میں پوچھا جائے، تو اسے چھپانے کے لیے جھوٹ بولنا واجب ہے۔ اسی طرح اگر اس کے پاس کوئی امانت ہو اور کوئی ظالم اسے لینا چاہے تو اسے چھپانے کے لیے جھوٹ بولنا واجب ہے۔ اور ان سب صورتوں میں زیادہ احتیاط والی بات یہ ہے کہ توریہ کرے۔ توریہ کا معنی یہ ہے کہ وہ اپنی بات سے کوئی ایسا صحیح مقصد مراد لے جس کے اعتبار سے وہ جھوٹا نہ ہو، اگرچہ ظاہری الفاظ کے اعتبار سے اور مخاطب جو سمجھ رہا ہے اس کے اعتبار سے وہ جھوٹا ہو۔ اور اگر وہ توریہ چھوڑ کر صاف جھوٹ کے الفاظ بول دے تو اس حالت میں یہ حرام نہیں ہے۔
علماء نے اس حالت میں جھوٹ کے جواز پر سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کی حدیث سے استدلال کیا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”وہ شخص جھوٹا نہیں جو لوگوں کے درمیان صلح کرائے، اور (اس کے لیے) بھلائی کی بات پہنچائے یا بھلائی کی بات کہے۔“ (متفق علیہ)
مسلم نے ایک روایت میں یہ اضافہ کیا ہے: ام کلثوم رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے آپ ﷺ کو لوگوں کی کہی جانے والی (خلافِ واقعہ) باتوں میں سے کسی چیز کی رخصت دیتے نہیں سنا سوائے تین (باتوں) کے، یعنی: جنگ، لوگوں کے درمیان صلح کرانا، اور آدمی کا اپنی بیوی سے بات کرنا اور عورت کا اپنے شوہر سے بات کرنا۔