ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1548

باب: جو کچھ کہے اور بیان کرے اس میں تحقیق کرنے کی ترغیب

باب الحثّ عَلَى التثبت فيما يقوله ويحكيه

حدیث نمبر: 1548
وعن سَمُرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ حَدَّثَ عَنِّي بِحَديثٍ يَرَى أَنَّهُ كَذِبٌ فَهُوَ أَحَدُ الكَاذِبِينَ». رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے مجھ سے کوئی ایسی حدیث بیان کی جس کے بارے میں وہ سمجھتا ہو کہ وہ جھوٹ ہے، تو وہ (بھی) جھوٹوں میں سے ایک ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1548
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (ابن ماجه 39) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج حدیث أخرجه: مسلم في مقدمة «صحيحه» 1/ 7.
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 39