باب: روزہ افطار کروانے والے کی فضیلت، اس روزے دار کی فضیلت جس کے پاس کھانا کھایا جائے، اور کھانا کھانے والے کا میزبان کے لیے دعا کرنا
باب فضل من فطَّر صائمًا وفضل الصائم الذي يؤكل عنده ودعاء الآكل للمأكول عنده
عن زيد بن خالد الجُهَنِيِّ - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا، كَانَ لَهُ مِثْلُ أجْرِهِ، غَيْرَ أنَّهُ لاَ يُنْقَصُ مِنْ أجْرِ الصَّائِمِ شَيْءٌ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی روزے دار کا روزہ افطار کروایا، اس کے لیے اس (روزے دار) کے برابر اجر ہے، بغیر اس کے کہ روزے دار کے اجر میں کچھ بھی کمی کی جائے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
وعن أُمِّ عُمَارَةَ الأنصارِيَّةِ رضي الله عنها: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - دَخَلَ عَلَيْهَا، فَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ طَعَامًا، فَقَالَ: «كُلِي» فَقَالَتْ: إنِّي صَائِمَةٌ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ الصَائِمَ تُصَلِّي عَلَيْهِ المَلاَئِكَةُ إِذَا أُكِلَ عِنْدَهُ حَتَّى يَفْرغُوا» وَرُبَّمَا قَالَ: «حَتَّى يَشْبَعُوا». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدہ ام عمارہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ان کے ہاں تشریف لائے، تو انہوں نے آپ ﷺ کی خدمت میں کھانا پیش کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم (بھی) کھاؤ۔“ انہوں نے عرض کیا: میں روزے سے ہوں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”روزے دار کے پاس جب کھانا کھایا جاتا ہے تو فرشتے اس کے لیے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ وہ (کھانے والے) فارغ ہو جائیں۔“ اور بعض اوقات فرمایا: ”یہاں تک کہ وہ سیر ہو جائیں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وعن أنسٍ - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - جَاءَ إِلَى سعد بن عبادة - رضي الله عنه - فَجَاءَ بِخُبْزٍ وَزَيْتٍ، فَأكَلَ، ثُمَّ قَالَ النبي - صلى الله عليه وسلم: «أفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ؛ وَأكَلَ طَعَامَكُمُ الأَبرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ المَلاَئِكَةُ». رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف لائے، تو وہ روٹی اور زیتون کا تیل لے آئے، آپ ﷺ نے کھایا، پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: «أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ المَلَائِكَةُ» (تمہارے پاس روزے دار افطار کریں، اور نیک لوگ تمہارا کھانا کھائیں، اور فرشتے تمہارے لیے رحمت کی دعا کریں)۔
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)