ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1266
باب: روزہ افطار کروانے والے کی فضیلت، اس روزے دار کی فضیلت جس کے پاس کھانا کھایا جائے، اور کھانا کھانے والے کا میزبان کے لیے دعا کرنا
باب فضل من فطَّر صائمًا وفضل الصائم الذي يؤكل عنده ودعاء الآكل للمأكول عنده
وعن أُمِّ عُمَارَةَ الأنصارِيَّةِ رضي الله عنها: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - دَخَلَ عَلَيْهَا، فَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ طَعَامًا، فَقَالَ: «كُلِي» فَقَالَتْ: إنِّي صَائِمَةٌ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ الصَائِمَ تُصَلِّي عَلَيْهِ المَلاَئِكَةُ إِذَا أُكِلَ عِنْدَهُ حَتَّى يَفْرغُوا» وَرُبَّمَا قَالَ: «حَتَّى يَشْبَعُوا». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».سیدہ ام عمارہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ان کے ہاں تشریف لائے، تو انہوں نے آپ ﷺ کی خدمت میں کھانا پیش کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم (بھی) کھاؤ۔“ انہوں نے عرض کیا: میں روزے سے ہوں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”روزے دار کے پاس جب کھانا کھایا جاتا ہے تو فرشتے اس کے لیے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ وہ (کھانے والے) فارغ ہو جائیں۔“ اور بعض اوقات فرمایا: ”یہاں تک کہ وہ سیر ہو جائیں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
ام عمارہ بنت کعب انصاریہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے، انہوں نے آپ کو کھانا پیش کیا، تو آپ نے فرمایا: " تم بھی کھاؤ "، انہوں نے کہا: میں روزہ سے ہوں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " روزہ دار کے لیے فرشتے استغفار کرتے رہتے ہیں، جب اس کے پاس کھایا جاتا ہے جب تک کہ کھانے والے فارغ نہ ہو جائیں۔" بعض روایتوں میں ہے " جب تک کہ وہ آسودہ نہ ہو جائیں۔" [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 785]
نوٹ:
(سند میں لیلیٰ مجہول راوی ہے)
لیلیٰ کی مالکن (ام عمارہ) سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " روزہ دار کے پاس جب افطار کی چیزیں کھائی جاتی ہیں، تو فرشتے اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔" [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 784]
نوٹ:
(سند میں لیلیٰ مجہول راوی ہے)