باب: افطار میں جلدی کرنے کی فضیلت، کس چیز سے افطار کیا جائے اور افطار کے بعد کیا کہا جائے
باب فضل تعجيل الفطر وَمَا يفطر عَلَيْهِ، وَمَا يقوله بعد الإفطار
عن سهل بن سعد - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الفِطْرَ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگ ہمیشہ بھلائی میں رہیں گے جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن أَبي عطِيَّة، قَالَ: دَخَلْتُ أنَا وَمَسْرُوقٌ عَلَى عائشة رضي الله عنها، فَقَالَ لَهَا مَسْرُوق: رَجُلاَنِ مِنْ أصْحَابِ محَمَّدٍ - صلى الله عليه وسلم - كِلاَهُمَا لا يَألُو عَنِ الخَيْرِ؛ أحَدُهُمَا يُعَجِّلُ المَغْرِبَ وَالإفْطَارَ، وَالآخَرُ يُؤَخِّرُ المَغْرِبَ وَالإفْطَارَ؟ فَقَالَتْ: مَنْ يُعَجِّلُ المَغْرِبَ وَالإفْطَارَ؟ قَالَ: عَبْدُ اللهِ - يعني: ابن مسعود - فَقَالَتْ: هكَذَا كَانَ رسولُ اللهِ يَصْنَعُ. رواه مسلم.
قَوْله: «لا يَألُو» أيْ: لاَ يُقَصِّرُ في الخَيْرِ.
قَوْله: «لا يَألُو» أيْ: لاَ يُقَصِّرُ في الخَيْرِ.
ترجمہ
ابو عطیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں اور مسروق، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو مسروق نے ان سے کہا: محمد ﷺ کے صحابہ میں سے دو آدمی ہیں، دونوں ہی بھلائی میں کوئی کمی نہیں کرتے؛ ان میں سے ایک مغرب (کی نماز) اور افطار میں جلدی کرتا ہے، اور دوسرا مغرب اور افطار میں تاخیر کرتا ہے؟ تو انہوں نے پوچھا: مغرب اور افطار میں جلدی کون کرتا ہے؟ انہوں نے کہا: عبداللہ، یعنی ابن مسعود (رضی اللہ عنہ)۔ تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ اسی طرح کیا کرتے تھے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«لا يَألُو»: یعنی بھلائی میں کوتاہی نہیں کرتا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«لا يَألُو»: یعنی بھلائی میں کوتاہی نہیں کرتا۔
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «قَالَ اللهُ - عز وجل: أحَبُّ عِبَادِي إلَيَّ أعْجَلُهُمْ فِطْرًا». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: مجھے اپنے بندوں میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہیں جو ان میں سب سے جلدی افطار کرنے والے ہیں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وعن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا أقْبَلَ اللَّيْلُ مِنْ هاهُنَا، وَأدْبَرَ النهارُ مِنْ هَاهُنَا، وَغَرَبَتِ الشَّمْسُ، فَقَدْ أفْطَر الصَّائِمُ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب رات ادھر (مشرق) سے آ جائے، اور دن ادھر (مغرب) سے چلا جائے، اور سورج غروب ہو جائے، تو روزے دار کا روزہ افطار ہو گیا۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن أَبي إبراهيم عبدِ الله بنِ أَبي أوفى رضي الله عنهم، قَالَ: سِرْنَا مَعَ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ صَائِمٌ، فَلَمَّا غَرَبَتِ الشَّمْسُ، قَالَ لِبَعْضِ القَوْمِ: «يَا فُلاَنُ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا»، فَقَالَ: يَا رسول الله، لَوْ أمْسَيْتَ؟ قَالَ: «انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا» قَالَ: إنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا، قَالَ: «انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا» قَالَ: فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُمْ فَشَرِبَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - ثُمَّ قَالَ: «إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ قَدْ أقْبَلَ مِنْ هاهُنَا، فَقَدْ أفْطَرَ الصَّائِمُ» وَأشَارَ بِيَدِهِ قِبَلَ المَشْرِقِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
قَوْله: «اجْدَحْ» بِجيم ثُمَّ دال ثُمَّ حاءٍ مهملتين، أيْ: اخْلِطِ السَّويقَ بِالمَاءِ.
قَوْله: «اجْدَحْ» بِجيم ثُمَّ دال ثُمَّ حاءٍ مهملتين، أيْ: اخْلِطِ السَّويقَ بِالمَاءِ.
ترجمہ
سیدنا ابو ابراہیم عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (سفر میں) چلے اور آپ ﷺ روزے سے تھے، جب سورج غروب ہو گیا تو آپ ﷺ نے لوگوں میں سے ایک شخص سے فرمایا: ”اے فلاں! اترو اور ہمارے لیے ستو گھولو۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ شام ہونے دیتے (تو بہتر تھا)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اترو اور ہمارے لیے ستو گھولو۔“ اس نے کہا: ابھی تو آپ پر دن (باقی) ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اترو اور ہمارے لیے ستو گھولو۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ وہ اترا اور ان کے لیے ستو گھولے، تو رسول اللہ ﷺ نے پیا، پھر فرمایا: ”جب تم دیکھو کہ رات ادھر سے آ گئی ہے تو روزے دار کا روزہ افطار ہو گیا۔“ اور آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے مشرق کی طرف اشارہ فرمایا۔
(متفق علیہ)
«اجْدَحْ»: جیم، پھر دال، پھر حائے مہملہ کے ساتھ، یعنی ستو کو پانی میں ملاؤ (گھولو)۔
(متفق علیہ)
«اجْدَحْ»: جیم، پھر دال، پھر حائے مہملہ کے ساتھ، یعنی ستو کو پانی میں ملاؤ (گھولو)۔
وضاحت:
«إنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کا یہ کہنا کہ "ابھی تو آپ پر دن (باقی) ہے" اس گمان کی وجہ سے تھا کہ یہ روشنی اسی دن کا حصہ ہے جس کا روزہ رکھنا واجب ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/200)
وعن سلمان بن عامر الضَّبِّيِّ الصحابي - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا أفْطَرَ أحَدُكُمْ، فَلْيُفْطِرْ عَلَى تَمْرٍ، فَإنْ لَمْ يَجِدْ، فَلْيُفْطِرْ عَلَى مَاءٍ؛ فإنَّهُ طَهُورٌ». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا سلمان بن عامر ضبی صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی روزہ افطار کرے تو کھجور سے افطار کرے، اگر (کھجور) نہ پائے تو پانی سے افطار کرے، کیونکہ وہ پاک کرنے والا ہے۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 332 پر گزر چکی ہے۔
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يُفْطِرُ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّي عَلَى رُطَبَاتٍ، فَإنْ لَمْ تَكُنْ رُطَبَاتٌ فَتُمَيْرَاتٌ، فَإنْ لَمْ تَكُنْ تُمَيْرَاتٌ حَسَا حَسَوَاتٍ مِنْ مَاءٍ. رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ (مغرب کی) نماز پڑھنے سے پہلے چند تر کھجوروں سے افطار کیا کرتے تھے، اگر تر کھجوریں نہ ہوتیں تو چند خشک کھجوروں سے، اور اگر خشک کھجوریں بھی نہ ہوتیں تو پانی کے چند گھونٹ پی لیتے۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)