ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1235

باب: افطار میں جلدی کرنے کی فضیلت، کس چیز سے افطار کیا جائے اور افطار کے بعد کیا کہا جائے

باب فضل تعجيل الفطر وَمَا يفطر عَلَيْهِ، وَمَا يقوله بعد الإفطار

حدیث نمبر: 1235
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «قَالَ اللهُ - عز وجل: أحَبُّ عِبَادِي إلَيَّ أعْجَلُهُمْ فِطْرًا». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: مجھے اپنے بندوں میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہیں جو ان میں سب سے جلدی افطار کرنے والے ہیں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1235
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: (700، 701) إسناده ضعيف, الزھري عنعن (تقدم:440)
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (700) قال الترمذي: «هذا حديث حسن غريب» على أنَّ سند الحديث ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: في هذا التحسين نظر لأن مدار إسناده على قرة بن عبد الرحمن وهو: ضعيف لسوء حفظه وقد بسطت أقوال العلماء في جرحه في الحديث الثاني من (إرواء الغليل في تخريج أحاديث منار السبيل)
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 700

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 700 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´افطار میں جلدی کرنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ عزوجل فرماتا ہے: مجھے میرے بندوں میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہیں جو افطار میں جلدی کرنے والے ہیں " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 700]
اردو حاشہ:
1؎:
اس محبت کی وجہ شاید سنت کی متابعت، بدعت سے دور رہنے اور اہل کتاب کی مخالفت ہے۔

نوٹ:
(سند میں قرۃ بن عبدالرحمن کی بہت سے منکر روایات ہیں، نیز ولید بن مسلم مدلس ہیں اور روایت عنعنہ سے ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 700 سے ماخوذ ہے۔