باب: سحری کی فضیلت اور جب تک طلوعِ فجر کا اندیشہ نہ ہو اسے مؤخر کرنا

باب فضل السحور وتأخيره مَا لَمْ يخش طلوع الفجر

عن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «تَسَحَّرُوا؛ فَإنَّ في السُّحُورِ بَرَكَةً». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سحری کھاؤ، کیونکہ سحری میں برکت ہے۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1229
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 37 (1923)، ومسلم 3/ 130 (1095) (45).
وعن زيدِ بن ثابتٍ - رضي الله عنه - قَالَ: تَسَحَّرْنَا مَعَ رسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - ثُمَّ قُمْنَا إِلَى الصَّلاَةِ. قِيلَ: كَمْ كَانَ بَينَهُمَا؟ قَالَ: قَدْرُ خَمْسِين آيةً. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سحری کھائی، پھر ہم نماز کے لیے کھڑے ہو گئے۔ پوچھا گیا: ان دونوں کے درمیان کتنا وقفہ تھا؟ انہوں نے کہا: پچاس آیات (پڑھنے) کے برابر۔
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1230
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 151 (575)، ومسلم 3/ 131 (1097) (47).
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: كَانَ لرسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - مُؤَذِّنَانِ: بِلاَلٌ وَابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنْ بِلالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ». قَالَ: وَلَمْ يَكُنْ بَيْنَهُمَا إِلاَّ أَنْ يَنْزِلَ هَذَا وَيَرْقَى هَذَا. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے دو مؤذن تھے: بلال اور ابن ام مکتوم (رضی اللہ عنہما)۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک بلال رات کو اذان دیتے ہیں، پس تم کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم اذان دیں۔“ (راوی نے) کہا: اور ان دونوں (کی اذانوں) کے درمیان صرف اتنا (وقفہ) ہوتا تھا کہ یہ اترتے اور وہ چڑھتے۔
(متفق علیہ)
وضاحت:
«إِلاَّ أَنْ يَنْزِلَ هَذَا وَيَرْقَى هَذَا» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ان کا قول: "اور ان دونوں کے درمیان صرف اتنا ہوتا تھا کہ یہ اترتے اور وہ چڑھتے"، علماء نے کہا: اس کا معنی یہ ہے کہ بلال (رضی اللہ عنہ) فجر سے پہلے اذان دیتے تھے اور اذان کے بعد دعا وغیرہ کے لیے ٹھہرے رہتے، پھر فجر کا انتظار کرتے، جب اس کا طلوع قریب ہوتا تو اتر کر ابن ام مکتوم کو بتاتے، تو ابن ام مکتوم طہارت وغیرہ کی تیاری کرتے، پھر (اوپر) چڑھتے اور فجر کے طلوع ہوتے ہی اذان شروع کر دیتے۔ واللہ اعلم۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/196)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1231
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 160 (617)، ومسلم 3/ 129 (1092) (38).
وعن عمرو بن العاص - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «فَصْلُ مَا بَيْنَ صِيَامِنَا وصِيَامِ أهْلِ الكِتَابِ، أكْلَةُ السَّحَرِ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہمارے روزوں اور اہلِ کتاب کے روزوں کے درمیان فرق سحری کا کھانا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«أَكْلَةُ السَّحَرِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کا معنی یہ ہے کہ ہمارے روزوں اور ان کے روزوں کے درمیان فرق اور امتیاز کرنے والی چیز سحری ہے، کیونکہ وہ سحری نہیں کھاتے اور ہمارے لیے سحری کھانا مستحب ہے۔ اور «أكلة السحر» سے مراد سحری ہے، اور یہ ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ ہے، ہم نے اسے اسی طرح ضبط کیا ہے اور جمہور نے بھی اسی طرح ضبط کیا ہے، اور ہمارے علاقوں کی روایات میں یہی مشہور ہے۔ اس سے مراد ایک بار کا کھانا ہے، جیسے «غدوة» (صبح کا کھانا) اور «عشوة» (شام کا کھانا)، خواہ اس میں کھانا زیادہ ہو۔ رہا «الأُكلة» ضمہ کے ساتھ تو اس کا معنی لقمہ ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/198)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1232
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 3/ 130 - 131 (1096) (46).