باب: نماز وتر کی ترغیب، اس کے سنت مؤکدہ ہونے اور اس کے وقت کا بیان
باب الحث عَلَى صلاة الوتر وبيان أنه سنة مؤكدة وبيان وقته
عن عليٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: الوِتْرُ لَيْسَ بِحَتْمٍ كَصَلاَةِ المَكْتُوبَةِ، وَلَكِنْ سَنَّ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ اللهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الوِتْرَ، فَأَوْتِرُوا يَا أهْلَ القُرْآنِ». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: وتر فرض نماز کی طرح لازمی نہیں، لیکن رسول اللہ ﷺ نے اسے سنت قرار دیا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ وتر (طاق) ہے، وتر کو پسند کرتا ہے، لہٰذا اے قرآن والو! وتر پڑھا کرو۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: مِنْ كُلِّ اللَّيْلِ قَدْ أَوْتَرَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ، وَمِنْ أوْسَطِهِ، وَمِنْ آخِرِهِ، وَانْتَهَى وِتْرُهُ إِلَى السَّحَرِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے رات کے ہر حصے میں وتر پڑھا ہے: رات کے شروع میں بھی، اس کے درمیان میں بھی اور اس کے آخر میں بھی، اور (آخر کار) آپ ﷺ کا وتر سحری کے وقت تک پہنچ گیا۔
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، عن النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «اجْعَلُوا آخِرَ صَلاَتِكُمْ بِاللَّيْلِ وِتْرًا». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”رات کو اپنی آخری نماز وتر بناؤ۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أوْتِرُوا قَبْلَ أَنْ تُصْبِحُوا». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”صبح ہونے سے پہلے وتر پڑھ لو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يُصَلِّي صَلاَتَهُ باللَّيْلِ، وَهِيَ مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَإذَا بَقِيَ الوِتْرُ، أيْقَظَهَا فَأوْتَرتْ. رواه مسلم.
وفي روايةٍ لَهُ: فَإذَا بَقِيَ الوِتْرُ، قَالَ: «قُومِي فَأوتِري يَا عائِشَةُ».
وفي روايةٍ لَهُ: فَإذَا بَقِيَ الوِتْرُ، قَالَ: «قُومِي فَأوتِري يَا عائِشَةُ».
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ رات کو اپنی نماز پڑھتے اور وہ آپ ﷺ کے سامنے عرضاً (آڑی) لیٹی ہوتیں، جب وتر باقی رہ جاتا تو آپ ﷺ انہیں جگا دیتے اور وہ وتر پڑھ لیتیں۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: جب وتر باقی رہ جاتا تو آپ ﷺ فرماتے: ”اے عائشہ! اٹھو اور وتر پڑھ لو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: جب وتر باقی رہ جاتا تو آپ ﷺ فرماتے: ”اے عائشہ! اٹھو اور وتر پڑھ لو۔“
وعن ابن عمرَ رضي الله عنهم: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَادِرُوا الصُّبْحَ بِالوِتْرِ». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”صبح (ہونے) سے پہلے جلدی وتر پڑھ لو۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ خَافَ أَنْ لاَ يَقُومَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ، فَلْيُوتِرْ أوَّلَهُ، وَمَنْ طَمِعَ أَنْ يَقُومَ آخِرَهُ فَلْيُوتِرْ آخِرَ اللَّيلِ، فَإنَّ صَلاَةَ آخِرِ اللَّيْلِ مَشْهُودَةٌ، وذَلِكَ أفْضَلُ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جسے اندیشہ ہو کہ وہ رات کے آخری حصے میں نہیں اٹھ سکے گا وہ رات کے شروع میں وتر پڑھ لے، اور جسے امید ہو کہ وہ رات کے آخری حصے میں اٹھ جائے گا وہ رات کے آخر میں وتر پڑھے، کیونکہ رات کے آخری حصے کی نماز میں (فرشتے) حاضر ہوتے ہیں، اور یہ افضل ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«مَشْهُودَةٌ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (اس کا مطلب ہے کہ) رحمت کے فرشتے اس میں حاضر ہوتے ہیں، اور یہی افضل ہے۔ اور اس (حدیث) میں وتر اور دیگر نمازوں کو رات کے آخری حصے میں پڑھنے کی فضیلت پر دو صریح دلیلیں ہیں۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/232)