باب: فجر کی دو سنتوں کی تاکید

باب تأكيد ركعتي سنّةِ الصبح

عن عائشة رضي الله عنها: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ لا يَدَعُ أرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الغَدَاةِ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ظہر سے پہلے چار رکعتیں اور فجر سے پہلے دو رکعتیں (کبھی) نہیں چھوڑتے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1100
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 74 (1182).
وعنها، قالت: لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَلَى شَيْءٍ مِنَ النَّوَافِلِ أشَدَّ تَعَاهُدًا مِنهُ عَلَى رَكْعَتَي الفَجْرِ. متفقٌ عَلَيهِ.
ترجمہ
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نوافل میں سے کسی چیز کی اتنی زیادہ پابندی نہیں کرتے تھے جتنی فجر کی دو رکعتوں کی کرتے تھے۔
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1101
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 71 (1169)، ومسلم 2/ 160 (724) (94).
وعنها، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «رَكْعَتَا الفَجْرِ خَيْرٌ مِنَ الدنْيَا وَمَا فِيهَا». رواه مُسلِمٌ.
وفي رواية: «لَهُمَا أحَبُّ إليَّ مِنَ الدُّنْيَا جَمِيعًا».
ترجمہ
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”فجر کی دو رکعتیں دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے بہتر ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”یقیناً یہ دونوں (رکعتیں) مجھے ساری دنیا سے زیادہ محبوب ہیں۔“
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1102
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 160 (725) (96) و(97).
وعن أبي عبد الله بلالِ بن رَبَاح - رضي الله عنه - مُؤَذِّن رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: أنَّهُ أتَى رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - لِيُؤْذِنَه بِصَلاةِ الغَدَاةِ، فَشَغَلَتْ عَائِشَةُ بِلالًا بِأَمْرٍ سَأَلَتْهُ عَنْهُ، حَتَّى أصْبَحَ جِدًّا، فَقَامَ بِلالٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلاَةِ، وَتَابَعَ أذَانَهُ، فَلَمْ يَخْرُجْ رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَلَمَّا خَرَجَ صَلَّى بِالنَّاسِ، فَأخْبَرَهُ أنَّ عَائِشَةَ شَغَلَتْهُ بِأمْرٍ سَأَلَتْهُ عَنْهُ حَتَّى أصْبَحَ جِدًّا، وَأنَّهُ أبْطَأَ عَلَيْهِ بِالخُرُوجِ، فَقَالَ - يَعْنِي النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم: «إنِّي كُنْتُ رَكَعْتُ رَكْعْتَي الفَجْرِ» فقالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إنَّكَ أصْبَحْتَ جِدًّا؟ فقَالَ: «لَوْ أصْبَحْتُ أكْثَرَ مِمَّا أصْبَحْتُ، لَرَكَعْتُهُمَا، وَأحْسَنْتُهُمَا وَأجْمَلْتُهُمَا». رواه أبُو دَاوُدَ بإسناد حسن.
ترجمہ
رسول اللہ ﷺ کے مؤذن سیدنا ابوعبداللہ بلال بن رباح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تاکہ آپ کو صبح کی نماز کی اطلاع دیں، تو سیدہ عائشہ (رضی اللہ عنہا) نے بلال کو کسی بات میں مشغول کر لیا جس کے بارے میں وہ ان سے پوچھ رہی تھیں، یہاں تک کہ خوب روشنی ہو گئی۔ پھر بلال کھڑے ہوئے اور آپ کو نماز کی اطلاع دی اور مسلسل اطلاع دیتے رہے، لیکن رسول اللہ ﷺ باہر تشریف نہ لائے۔ پھر جب آپ تشریف لائے تو لوگوں کو نماز پڑھائی، تو بلال نے آپ کو بتایا کہ عائشہ (رضی اللہ عنہا) نے انہیں ایک بات میں مشغول کر لیا تھا جس کے بارے میں وہ ان سے پوچھ رہی تھیں یہاں تک کہ خوب روشنی ہو گئی، اور یہ کہ آپ نے (بھی) باہر آنے میں دیر کر دی۔ تو آپ یعنی نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں فجر کی دو رکعتیں پڑھ رہا تھا۔“ بلال نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے تو بہت روشنی کر دی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر اس سے بھی زیادہ روشنی ہو جاتی جتنی ہوئی تو بھی میں یہ دونوں رکعتیں پڑھتا اور انہیں اچھی طرح اور خوب صورتی سے ادا کرتا۔“
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1103
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 1257) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (1257).