ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1103
باب: فجر کی دو سنتوں کی تاکید
باب تأكيد ركعتي سنّةِ الصبح
وعن أبي عبد الله بلالِ بن رَبَاح - رضي الله عنه - مُؤَذِّن رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: أنَّهُ أتَى رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - لِيُؤْذِنَه بِصَلاةِ الغَدَاةِ، فَشَغَلَتْ عَائِشَةُ بِلالًا بِأَمْرٍ سَأَلَتْهُ عَنْهُ، حَتَّى أصْبَحَ جِدًّا، فَقَامَ بِلالٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلاَةِ، وَتَابَعَ أذَانَهُ، فَلَمْ يَخْرُجْ رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَلَمَّا خَرَجَ صَلَّى بِالنَّاسِ، فَأخْبَرَهُ أنَّ عَائِشَةَ شَغَلَتْهُ بِأمْرٍ سَأَلَتْهُ عَنْهُ حَتَّى أصْبَحَ جِدًّا، وَأنَّهُ أبْطَأَ عَلَيْهِ بِالخُرُوجِ، فَقَالَ - يَعْنِي النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم: «إنِّي كُنْتُ رَكَعْتُ رَكْعْتَي الفَجْرِ» فقالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إنَّكَ أصْبَحْتَ جِدًّا؟ فقَالَ: «لَوْ أصْبَحْتُ أكْثَرَ مِمَّا أصْبَحْتُ، لَرَكَعْتُهُمَا، وَأحْسَنْتُهُمَا وَأجْمَلْتُهُمَا». رواه أبُو دَاوُدَ بإسناد حسن.رسول اللہ ﷺ کے مؤذن سیدنا ابوعبداللہ بلال بن رباح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تاکہ آپ کو صبح کی نماز کی اطلاع دیں، تو سیدہ عائشہ (رضی اللہ عنہا) نے بلال کو کسی بات میں مشغول کر لیا جس کے بارے میں وہ ان سے پوچھ رہی تھیں، یہاں تک کہ خوب روشنی ہو گئی۔ پھر بلال کھڑے ہوئے اور آپ کو نماز کی اطلاع دی اور مسلسل اطلاع دیتے رہے، لیکن رسول اللہ ﷺ باہر تشریف نہ لائے۔ پھر جب آپ تشریف لائے تو لوگوں کو نماز پڑھائی، تو بلال نے آپ کو بتایا کہ عائشہ (رضی اللہ عنہا) نے انہیں ایک بات میں مشغول کر لیا تھا جس کے بارے میں وہ ان سے پوچھ رہی تھیں یہاں تک کہ خوب روشنی ہو گئی، اور یہ کہ آپ نے (بھی) باہر آنے میں دیر کر دی۔ تو آپ یعنی نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں فجر کی دو رکعتیں پڑھ رہا تھا۔“ بلال نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے تو بہت روشنی کر دی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر اس سے بھی زیادہ روشنی ہو جاتی جتنی ہوئی تو بھی میں یہ دونوں رکعتیں پڑھتا اور انہیں اچھی طرح اور خوب صورتی سے ادا کرتا۔“
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)