ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1071

باب: صبح اور عشاء کی نماز میں جماعت کے ساتھ حاضر ہونے کی ترغیب

باب الحث عَلَى حضور الجماعة في الصبح والعشاء

حدیث نمبر: 1071
عن عثمان بن عفان - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ صَلَّى العِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ، فَكَأنَّمَا قَامَ نِصْفَ اللَّيْلِ، وَمَنْ صَلَّى الصُّبْحَ في جَمَاعَةٍ، فَكَأنَّمَا صَلَّى اللَّيْلَ كُلَّهُ». رواه مُسلِم. وفي رواية الترمذي عن عثمان بن عفان - رضي الله عنه - قَالَ: قال رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ شَهِدَ العِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ كَانَ لَهُ قِيَامُ نِصْفَ لَيلَةٍ، وَمَنْ صَلَّى العِشَاءَ وَالفَجْرَ فِي جَمَاعَةٍ، كَانَ لَهُ كَقِيَامِ لَيْلَةٍ» قَالَ الترمذي: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ

سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی تو گویا اس نے آدھی رات قیام کیا، اور جس نے صبح کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی تو گویا اس نے ساری رات نماز پڑھی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ترمذی کی روایت میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو عشاء میں جماعت کے ساتھ حاضر ہوا اس کے لیے آدھی رات کے قیام (کا ثواب) ہے، اور جس نے عشاء اور فجر جماعت کے ساتھ پڑھیں اس کے لیے پوری رات کے قیام کی طرح (ثواب) ہے۔“
(ترمذی نے کہا: یہ حدیث حسن صحیح ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1071
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 125 (656) (260)، والترمذي (221).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 656 | سنن ترمذي: 221 | سنن ابي داود: 555 | معجم صغير للطبراني: 277

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 555 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´نماز باجماعت کی فضیلت کا بیان۔`
عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے عشاء جماعت سے پڑھی، گویا اس نے آدھی رات تک قیام کیا، اور جس نے عشاء اور فجر دونوں جماعت سے پڑھیں، اس نے گویا پوری رات قیام کیا۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 555]
555۔ اردو حاشیہ:
اور جو شخص یہ نمازیں باجماعت پڑھنے کے بعد رات کو قیام بھی کرے تو اس کا مقام بہت ہی اونچا ہو گا۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 555 سے ماخوذ ہے۔