باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿إنَّ الصَّلاَةَ تَنْهَى عَنِ الفَحْشَاءِ وَالمُنْكَرِ﴾ [العنكبوت: ٤٥].

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”بے شک نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے۔“ (سورۃ العنکبوت: 45)

وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «أرَأيْتُمْ لَوْ أنَّ نَهْرًا بِبَابِ أَحَدِكُمْ يَغْتَسِلُ مِنْهُ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ، هَلْ يَبْقَى مِنْ دَرنهِ
شَيْءٌ؟» قالوا: لا يَبْقَى مِنْ دَرنهِ شَيْءٌ، قَالَ: «فَذلِكَ مَثَلُ الصَّلَوَاتِ الخَمْسِ يَمْحُو اللهُ بِهِنَّ الخَطَايَا». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بھلا بتاؤ، اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر نہر ہو جس میں وہ ہر روز پانچ مرتبہ غسل کرے، کیا اس کے (جسم پر) کچھ میل کچیل باقی رہے گا؟“ صحابہ نے عرض کیا: اس کا کچھ بھی میل کچیل باقی نہیں رہے گا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہی پانچ نمازوں کی مثال ہے، اللہ ان کے ذریعے سے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
«دَرَنِهِ» : الدرن کا معنی میل کچیل ہے۔ (النہایہ 2/115)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1042
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 141 (528)، ومسلم 2/ 131 (667) (283).
وعن جابرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَثَلُ الصَّلَواتِ الخَمْسِ كَمَثَلِ نَهْرٍ جَارٍ غَمْرٍ عَلَى بَابِ أحَدِكُمْ يَغْتَسِلُ مِنْهُ كُلَّ يَومٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ». رواه مسلم.
«الغَمْرُ» بفتح الغين المعجمة: الكثير.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پانچ نمازوں کی مثال اس بہتی ہوئی، بہت زیادہ پانی والی نہر کی سی ہے جو تم میں سے کسی کے دروازے پر ہو اور وہ اس میں ہر روز پانچ مرتبہ غسل کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الغَمْرُ» (غین معجمہ کے زبر کے ساتھ): یعنی بہت زیادہ (پانی والی)۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1043
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 132 (668) (284).
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه: أنَّ رَجُلًا أصَابَ مِن امْرَأَةٍ قُبْلَةً، فَأتَى النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَأخْبَرَهُ فَأنْزَلَ اللهُ تَعَالَى: ﴿أَقِمِ الصَّلاَةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ، إنَّ الحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ﴾ [هود: ١١٤] فَقَالَ الرَّجُلُ أَلِيَ هَذَا؟ قَالَ: «لِجَمِيعِ أُمَّتِي كُلِّهِمْ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کسی (اجنبی) عورت کا بوسہ لے لیا، پھر وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ کو اس کی خبر دی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور دن کے دونوں کناروں میں اور رات کی کچھ گھڑیوں میں نماز قائم کرو، بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں۔“ (سورۃ ہود: 114) اس آدمی نے عرض کیا: کیا یہ (حکم) صرف میرے لیے ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میری ساری امت کے لیے ہے۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 434 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1044
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث انظر الحديث (434). أخرجه: البخاري 1/ 140 (526)، ومسلم 8/ 101 (2763) (39).
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الصَّلَوَاتُ الخَمْسُ، وَالجُمُعَةُ إِلَى الجُمُعَةِ، كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ، مَا لَمْ تُغشَ الكَبَائِرُ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پانچوں نمازیں، اور ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک، ان (گناہوں) کا کفارہ ہیں جو ان کے درمیان ہوں، جب تک کبیرہ گناہوں کا ارتکاب نہ کیا جائے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1045
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 1/ 144 (233) (14).
وعن عثمان بن عفان - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَا مِنْ امْرِئٍ مُسْلِمٍ تَحْضُرُهُ صَلاَةٌ مَكْتُوبَةٌ فَيُحْسِنُ وُضُوءَها؛ وَخُشُوعَهَا، وَرُكُوعَهَا، إِلاَّ كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا قَبْلَهَا مِنَ الذُّنُوب مَا لَمْ تُؤتَ كَبِيرةٌ، وَذلِكَ الدَّهْرَ كُلَّهُ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس مسلمان آدمی پر فرض نماز کا وقت آئے اور وہ اس کا وضو، اس کا خشوع اور اس کا رکوع اچھی طرح ادا کرے تو وہ (نماز) اس کے پچھلے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے جب تک کہ کسی کبیرہ گناہ کا ارتکاب نہ کیا جائے، اور یہ (فضیلت) ہمیشہ کے لیے ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1046
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 1/ 142 (228) (7).