باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
في الباب أحاديث كثيرة تقدمت كحديث:
«وَاللهُ في عَوْنِ العَبْدِ مَا كَانَ العَبْدُ في عَوْنِ أخِيهِ». وحديث: «كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَة» وَأشْبَاهِهِما.

اس باب میں بہت سی احادیث پہلے گزر چکی ہیں، جیسے یہ حدیث: ”اللہ تعالیٰ بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہتا ہے۔“ اور یہ حدیث: ”ہر نیکی صدقہ ہے۔“ اور ان جیسی (دوسری احادیث)۔

وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ في سَفَرٍ إذْ جَاءَ رَجُلٌ عَلَى رَاحِلَةٍ لَهُ، فَجَعَلَ يَصْرِفُ بَصَرَهُ يَمِينًا وَشِمَالًا، فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ كَانَ مَعَهُ فَضْلُ ظَهْرٍ فَلْيَعُدْ بِهِ عَلَى مَنْ لاَ ظَهْرَ لَهُ، وَمَنْ كَانَ لَهُ فَضْلُ زَادٍ فَلْيَعُدْ بِهِ عَلَى مَنْ لاَ زَادَ لَهُ»، فَذَكَرَ مِنْ أصْنَافِ المَالِ مَا ذَكَرَهُ، حَتَّى رَأيْنَا، أنَّهُ لاَ حَقَّ لأَحَدٍ مِنَّا فِي فَضْلٍ. رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک دفعہ ہم ایک سفر میں تھے کہ ایک آدمی اپنی سواری پر آیا اور اپنی نگاہ دائیں بائیں پھیرنے لگا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کے پاس زائد سواری ہو وہ اسے اس شخص کو دے دے جس کے پاس سواری نہیں، اور جس کے پاس زائد زادِ راہ ہو وہ اسے اس شخص کو دے دے جس کے پاس زادِ راہ نہیں۔“ پھر آپ ﷺ نے مال کی کئی قسمیں ذکر فرمائیں جو ذکر فرمائیں، یہاں تک کہ ہم نے سمجھا کہ ہم میں سے کسی کا اپنی زائد چیز میں کوئی حق نہیں۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 565 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب آداب السفر / حدیث: 969
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث انظر الحديث (565). أخرجه: مسلم 5/ 138 (1728) (18).
وعن جابر - رضي الله عنه - عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم: أنَّهُ أرَادَ أَنْ يَغْزُوَ، فَقَالَ: «يَا مَعْشَرَ المُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ، إنَّ مِنْ إخْوَانِكُمْ قَوْمًا لَيْسَ لَهُمْ مَالٌ، وَلاَ عَشِيرةٌ، فَلْيَضُمَّ أحَدُكُمْ إِلَيْهِ الرَّجُلَيْنِ أَو الثَّلاَثَةَ، فَمَا لأَحَدِنَا مِنْ ظَهْرٍ يَحْمِلُهُ إِلاَّ عُقْبةٌ كَعُقْبَةٍ» يَعْني أحَدهِمْ، قَالَ: فَضَمَمْتُ إلَيَّ اثْنَيْنِ أَوْ ثَلاَثَةً مَا لِي إِلاَّ عُقْبَةٌ كَعقبة أحَدِهِمْ مِنْ جَمَلِي. رواه أَبُو داود.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے جہاد کا ارادہ فرمایا تو فرمایا: ”اے مہاجرین اور انصار کی جماعت! تمہارے بھائیوں میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے پاس نہ مال ہے اور نہ خاندان (قبیلہ)، لہٰذا تم میں سے ہر ایک اپنے ساتھ دو یا تین آدمیوں کو ملا لے۔“ (چنانچہ) ہم میں سے کسی کے پاس ایسی سواری نہ تھی جو اسے اٹھائے مگر باری باری (سوار ہونا) جیسے ان میں سے کسی ایک کی باری۔ (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے) کہا: تو میں نے اپنے ساتھ دو یا تین آدمیوں کو ملا لیا، میرے اونٹ پر میری بھی صرف اتنی ہی باری تھی جتنی ان میں سے کسی ایک کی۔
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب آداب السفر / حدیث: 970
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 2534) , شیخ زبیر علی زئی: حسن, أخرجه أحمد (3/358 وسنده حسن)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (2534).
وعنه، قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَتَخَلَّفُ في المَسير، فَيُزْجِي الضَّعِيف، وَيُرْدِفُ وَيَدْعُو لَهُ. رواه أَبُو داود بإسناد حسن.
ترجمہ
انہی (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ چلنے میں (قافلے سے) پیچھے رہتے، کمزور (سواری والے) کو ہانکتے، (اسے اپنے پیچھے) بٹھا لیتے اور اس کے لیے دعا کرتے۔
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
وضاحت:
«فَيُزْجِي» : امام خطابی رحمہ اللہ معالم السنن میں فرماتے ہیں: «یُزجی» کا معنی ہے انہیں ہانکتے تھے، کہا جاتا ہے: «أَزْجَيْتُ الْمَطِيَّةَ» جب تم سواری کو چلنے پر ابھارو۔ (معالم السنن 2/233)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب آداب السفر / حدیث: 971
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 2639) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, مشكوة المصابيح (3913), أخرجه الحاكم (2/115) أبو الزبير صرح بالسماع عنده
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (2639).