ریاض الصالحین — حدیث نمبر 971
باب: ساتھی کی مدد کرنا
باب إعانة الرفيق
حدیث نمبر: 971
وعنه، قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَتَخَلَّفُ في المَسير، فَيُزْجِي الضَّعِيف، وَيُرْدِفُ وَيَدْعُو لَهُ. رواه أَبُو داود بإسناد حسن.ترجمہ
انہی (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ چلنے میں (قافلے سے) پیچھے رہتے، کمزور (سواری والے) کو ہانکتے، (اسے اپنے پیچھے) بٹھا لیتے اور اس کے لیے دعا کرتے۔
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
وضاحت:
«فَيُزْجِي» : امام خطابی رحمہ اللہ معالم السنن میں فرماتے ہیں: «یُزجی» کا معنی ہے انہیں ہانکتے تھے، کہا جاتا ہے: «أَزْجَيْتُ الْمَطِيَّةَ» جب تم سواری کو چلنے پر ابھارو۔ (معالم السنن 2/233)
قال الخطابي في معالم السنن ٢/ ٢٣٣: «قوله: يزجي، أي يسوق بهم، يقال: أزجيت المطية إذا حثثتها في السوق» .
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2639 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´امام کا لشکر کے پچھلے دستہ کے ساتھ رہنے کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں ساقہ (لشکر کے پچھلے دستہ) کے ساتھ رہا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کمزوروں کو ساتھ لیتے، انہیں اپنے پیچھے سواری پر بٹھا لیتے اور ان کے لیے دعا کرتے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2639]

فوائد ومسائل:
لشکر کا آخری اور پچھلا جتھہ جس میں بالعموم ضعیف بیمار اور مجروح (زخمی) لوگ ہوتے ہیں۔
ساقہ کہلاتا ہے۔
لشکر کا آخری اور پچھلا جتھہ جس میں بالعموم ضعیف بیمار اور مجروح (زخمی) لوگ ہوتے ہیں۔
ساقہ کہلاتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2639 سے ماخوذ ہے۔