باب: میت کی طرف سے جلد قرض ادا کرنا اور اس کی تجہیز (و تکفین) میں جلدی کرنا، سوائے اس کے کہ وہ اچانک فوت ہو جائے تو اسے (کچھ دیر) چھوڑ دیا جائے یہاں تک کہ اس کی موت کا یقین ہو جائے
باب تعجيل قضاء الدَّين عن الميت والمبادرة إِلَى تجهيزه إلا أن يموت فجأة فيترك حَتَّى يُتَيَقَّنَ مَوْتُه
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «نَفْسُ المُؤْمِنِ مُعَلَّقَةٌ بِدَيْنِهِ حَتَّى يُقْضى عَنْهُ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کی جان اس کے قرض کی وجہ سے معلق (اٹکی) رہتی ہے یہاں تک کہ اس کی طرف سے وہ ادا کر دیا جائے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وعن حُصَيْنِ بن وَحْوَحٍ - رضي الله عنه: أنَّ طَلْحَةَ بْنَ البَرَاءِ بن عَازِبٍ رضي الله عنهم مَرِضَ، فَأتَاهُ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - يَعُودُهُ، فَقَالَ: «إنِّي لاَ أرى طَلْحَةَ إِلاَّ قَدْ حَدَثَ فِيهِ المَوْتُ، فآذِنُوني بِهِ وَعَجِّلُوا بِهِ، فَإنَّهُ لاَ يَنْبَغِي لجِيفَةِ مُسْلِمٍ أَنْ تُحْبَسَ بَيْنَ ظَهْرَانِيْ أهْلِهِ». رواه أَبُو داود.
ترجمہ
سیدنا حصین بن وحوح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا طلحہ بن براء بن عازب رضی اللہ عنہما بیمار ہوئے تو نبی کریم ﷺ ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے، پھر فرمایا: ”میں سمجھتا ہوں کہ طلحہ میں موت (کے آثار) ظاہر ہو چکے ہیں، لہٰذا (جب وہ فوت ہو جائیں تو) مجھے ان کی اطلاع دینا اور ان (کی تجہیز و تدفین) میں جلدی کرنا، کیونکہ کسی مسلمان کی لاش کے لائق نہیں کہ اسے اس کے گھر والوں کے درمیان روکے رکھا جائے۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)