عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أسْرِعُوا بالجَنَازَةِ، فَإنْ تَكُ صَالِحَةً، فَخَيرٌ تُقَدِّمُونَهَا إِلَيْهِ، وَإنْ تَكُ سِوَى ذَلِكَ، فَشَرٌّ تَضَعُونَهُ عَنْ رِقَابِكُمْ». متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي روايةٍ لمسلمٍ: «فَخَيْرٌ تُقَدِّمُونَهَا عَلَيْهِ».
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جنازے کو جلدی لے جاؤ، کیونکہ اگر وہ نیک ہے تو (وہ) بھلائی ہے جس کی طرف تم اسے آگے بڑھا رہے ہو، اور اگر وہ اس کے سوا (بد) ہے تو (وہ) ایک برائی ہے جسے تم اپنی گردنوں سے اتار رہے ہو۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”تو (وہ) بھلائی ہے جس پر تم اسے پیش کر رہے ہو۔“
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب عيادة المريض وتشييع الميت والصلاة عليه وحضور دفنه والمكث عند قبره بعد دفنه / حدیث: 941
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 108 (1315)، ومسلم 3/ 50 (944) (50).
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ النبي - صلى الله عليه وسلم - يقُولُ: «إِذَا وُضِعَت الجَنَازَةُ، فَاحْتَمَلَهَا الرِّجَالُ عَلَى أعنَاقِهمْ، فَإنْ كَانَتْ صَالِحَةً، قالتْ: قَدِّمُونِي، وَإنْ كَانَتْ غَيْرَ صَالِحَةٍ، قَالَتْ لأَهْلِهَا: يَا وَيْلَهَا أَيْنَ تَذْهَبُونَ بِهَا؟ يَسْمَعُ صَوْتَهَا كُلُّ شَيْءٍ إِلاَّ الإنْسَانَ، وَلَوْ سَمِعَ الإنسَانُ لَصَعِقَ». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”جب جنازہ رکھا جاتا ہے اور مرد اسے اپنی گردنوں (کندھوں) پر اٹھا لیتے ہیں، تو اگر وہ نیک ہو تو کہتا ہے: مجھے آگے لے چلو، اور اگر وہ نیک نہ ہو تو اپنے گھر والوں سے کہتا ہے: ہائے اس کی بربادی! تم اسے کہاں لے جا رہے ہو؟ اس کی آواز انسان کے سوا ہر چیز سنتی ہے، اور اگر انسان اسے سن لے تو بے ہوش ہو جائے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 444 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب عيادة المريض وتشييع الميت والصلاة عليه وحضور دفنه والمكث عند قبره بعد دفنه / حدیث: 942
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث انظر الحديث (444). أخرجه: البخاري 2/ 124 (1380).