ریاض الصالحین — حدیث نمبر 942
باب: جنازے کو جلدی لے جانا
باب الإسراع بالجنازة
حدیث نمبر: 942
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ النبي - صلى الله عليه وسلم - يقُولُ: «إِذَا وُضِعَت الجَنَازَةُ، فَاحْتَمَلَهَا الرِّجَالُ عَلَى أعنَاقِهمْ، فَإنْ كَانَتْ صَالِحَةً، قالتْ: قَدِّمُونِي، وَإنْ كَانَتْ غَيْرَ صَالِحَةٍ، قَالَتْ لأَهْلِهَا: يَا وَيْلَهَا أَيْنَ تَذْهَبُونَ بِهَا؟ يَسْمَعُ صَوْتَهَا كُلُّ شَيْءٍ إِلاَّ الإنْسَانَ، وَلَوْ سَمِعَ الإنسَانُ لَصَعِقَ». رواه البخاري.ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”جب جنازہ رکھا جاتا ہے اور مرد اسے اپنی گردنوں (کندھوں) پر اٹھا لیتے ہیں، تو اگر وہ نیک ہو تو کہتا ہے: مجھے آگے لے چلو، اور اگر وہ نیک نہ ہو تو اپنے گھر والوں سے کہتا ہے: ہائے اس کی بربادی! تم اسے کہاں لے جا رہے ہو؟ اس کی آواز انسان کے سوا ہر چیز سنتی ہے، اور اگر انسان اسے سن لے تو بے ہوش ہو جائے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 444 پر گزر چکی ہے۔
انظر الحديث (٤٤٤).