باب: آدمی کا اپنی بیوی اور اپنی محرم عورتوں کو سلام کرنا، اور ایسی اجنبی عورت یا عورتوں کو سلام کرنا جن سے فتنے کا اندیشہ نہ ہو، اور اسی شرط کے ساتھ ان عورتوں کا سلام کرنا
باب سلام الرجل على زوجته والمرأة من محارمه، وعلى أجنبية وأجنبيات لا يخاف الفتنة بهن وسلامهن بهذا الشرط
عن سهل بن سعدٍ - رضي الله عنه - قال: كَانَتْ فِينَا امْرَأةٌ - وفي رواية: كَانَتْ لَنَا عَجُوزٌ - تَأخُذُ مِنْ أصُولِ السِّلْقِ فَتَطْرَحُهُ فِي القِدْرِ، وَتُكَرْكِرُ حَبَّاتٍ مِنْ شَعِيرٍ، فَإذَا صَلَّيْنَا الْجُمُعَةَ، وَانْصَرَفْنَا، نُسَلِّمُ عَلَيْهَا، فَتُقَدِّمُهُ إلَيْنَا. رواه البخاري.
قَوْله: «تُكَرْكِرُ» أيْ: تَطْحَنُ.
قَوْله: «تُكَرْكِرُ» أيْ: تَطْحَنُ.
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم میں ایک عورت تھی — اور ایک روایت میں ہے: ہماری ایک بوڑھی عورت تھی — جو چقندر کی جڑیں لے کر ہانڈی میں ڈال دیتی اور جَو کے کچھ دانے پیس لیتی، پھر جب ہم جمعہ کی نماز پڑھ کر لوٹتے تو اسے سلام کرتے، اور وہ (یہ کھانا) ہمارے سامنے پیش کر دیتی۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«تُكَرْكِرُ»: یعنی پیستی تھی۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«تُكَرْكِرُ»: یعنی پیستی تھی۔
وعن أُم هَانِىءٍ فاخِتَةَ بنتِ أَبي طالب رضي الله عنها، قالت: أتيت النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - يَوْمَ الفَتْحِ وَهُوَ يَغْتَسِلُ، وَفَاطِمَةُ تَسْتُرُهُ بِثَوْبٍ، فَسَلَّمْتُ ... وَذَكَرَتِ الحديث. رواه مسلم.
ترجمہ
سیدہ ام ہانی فاختہ بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں فتح (مکہ) کے دن نبی کریم ﷺ کے پاس آئی، آپ غسل فرما رہے تھے اور (سیدہ) فاطمہ (رضی اللہ عنہا) ایک کپڑے سے آپ پر پردہ کیے ہوئے تھیں، تو میں نے سلام کیا … اور پھر انہوں نے (پوری) حدیث ذکر کی۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن أسماءَ بنتِ يزيدَ رضي الله عنها، قالت: مَرّ عَلَيْنَا النّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - فِي نِسوَةٍ فَسَلَّمَ عَلَيْنَا. رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن»، وهذا لفظ أَبي داود.
ولفظ الترمذي: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَرَّ في المَسْجِدِ يَوْمًا، وَعُصْبَةٌ مِنَ النِّسَاءِ قُعُودٌ، فَأَلْوَى بِيَدِهِ بالتَّسْلِيمِ.
ولفظ الترمذي: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَرَّ في المَسْجِدِ يَوْمًا، وَعُصْبَةٌ مِنَ النِّسَاءِ قُعُودٌ، فَأَلْوَى بِيَدِهِ بالتَّسْلِيمِ.
ترجمہ
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ ہم چند عورتوں کے پاس سے گزرے تو آپ نے ہمیں سلام کیا۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے، اور یہ الفاظ ابوداود کے ہیں)
اور ترمذی کے الفاظ یہ ہیں: رسول اللہ ﷺ ایک دن مسجد میں سے گزرے اور عورتوں کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی، تو آپ نے ہاتھ کے اشارے سے سلام کیا۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے، اور یہ الفاظ ابوداود کے ہیں)
اور ترمذی کے الفاظ یہ ہیں: رسول اللہ ﷺ ایک دن مسجد میں سے گزرے اور عورتوں کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی، تو آپ نے ہاتھ کے اشارے سے سلام کیا۔
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 854 پر گزر چکی ہے۔