ریاض الصالحین — حدیث نمبر 863
باب: آدمی کا اپنی بیوی اور اپنی محرم عورتوں کو سلام کرنا، اور ایسی اجنبی عورت یا عورتوں کو سلام کرنا جن سے فتنے کا اندیشہ نہ ہو، اور اسی شرط کے ساتھ ان عورتوں کا سلام کرنا
باب سلام الرجل على زوجته والمرأة من محارمه، وعلى أجنبية وأجنبيات لا يخاف الفتنة بهن وسلامهن بهذا الشرط
عن سهل بن سعدٍ - رضي الله عنه - قال: كَانَتْ فِينَا امْرَأةٌ - وفي رواية: كَانَتْ لَنَا عَجُوزٌ - تَأخُذُ مِنْ أصُولِ السِّلْقِ فَتَطْرَحُهُ فِي القِدْرِ، وَتُكَرْكِرُ حَبَّاتٍ مِنْ شَعِيرٍ، فَإذَا صَلَّيْنَا الْجُمُعَةَ، وَانْصَرَفْنَا، نُسَلِّمُ عَلَيْهَا، فَتُقَدِّمُهُ إلَيْنَا. رواه البخاري.
قَوْله: «تُكَرْكِرُ» أيْ: تَطْحَنُ.سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم میں ایک عورت تھی — اور ایک روایت میں ہے: ہماری ایک بوڑھی عورت تھی — جو چقندر کی جڑیں لے کر ہانڈی میں ڈال دیتی اور جَو کے کچھ دانے پیس لیتی، پھر جب ہم جمعہ کی نماز پڑھ کر لوٹتے تو اسے سلام کرتے، اور وہ (یہ کھانا) ہمارے سامنے پیش کر دیتی۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«تُكَرْكِرُ»: یعنی پیستی تھی۔