باب: جس سے تھوڑی دیر میں بار بار ملاقات ہو اسے دوبارہ سلام کرنے کا استحباب، مثلاً وہ اندر آیا پھر باہر گیا پھر فوراً اندر آ گیا، یا ان دونوں کے درمیان کوئی درخت وغیرہ حائل ہو گیا
باب استحباب إعادة السلام عَلَى من تكرر لقاؤه عَلَى قرب بأن دخل ثم خرج ثُمَّ دخل في الحال، أَو حال بينهما شجرة ونحوهما
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - في حديثِ المسِيءِ صلاته: أنّه جَاءَ فَصَلَّى، ثُمَّ جَاءَ إِلَى النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلاَمَ، فَقَالَ: «ارْجِعْ فَصَلِّ فَإنَّكَ لَمْ تُصَلِّ» فَرَجَعَ فَصَلَّى، ثُمَّ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نماز کو بُری طرح ادا کرنے والے (شخص) کی حدیث میں روایت ہے کہ وہ آیا اور اس نے نماز پڑھی، پھر نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ کو سلام کیا، آپ ﷺ نے اسے سلام کا جواب دیا اور فرمایا: ”واپس جاؤ اور نماز پڑھو، کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔“ چنانچہ وہ واپس گیا اور نماز پڑھی، پھر آیا اور نبی کریم ﷺ کو سلام کیا، یہاں تک کہ اس نے تین مرتبہ ایسا کیا۔
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعنه، عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا لَقِيَ أَحَدُكُمْ أخَاهُ فَلْيُسَلِّمْ عَلَيْهِ، فَإنْ حَالَتْ بَيْنَهُمَا شَجَرَةٌ، أَوْ جِدَارٌ، أَوْ حَجَرٌ، ثُمَّ لَقِيَهُ، فَلْيُسَلِّمْ عَلَيْهِ». رواه أَبُو داود.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے ملے تو اسے سلام کرے، پھر اگر ان دونوں کے درمیان کوئی درخت، یا دیوار، یا پتھر حائل ہو جائے، پھر وہ اس سے ملے تو (دوبارہ) اسے سلام کرے۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)