ریاض الصالحین — حدیث نمبر 861
باب: اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرنے کا استحباب
باب استحباب السلام إِذَا دخل بيته
باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿فَإذَا دَخَلْتُمْ بُيُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ تَحِيَّةً مِنْ عِنْدِ اللهِ مُبَارَكَةً طَيِّبَةً﴾ [النور: ٦١].اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پس جب تم گھروں میں داخل ہو تو اپنے آپ (یعنی اپنے گھر والوں) کو سلام کیا کرو، (یہ) اللہ کی طرف سے مقرر کی ہوئی بابرکت اور پاکیزہ دعا ہے۔“ (سورۃ النور: 61)
حدیث نمبر: 861
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا بُنَيَّ، إِذَا دَخَلْتَ عَلَى أهْلِكَ، فَسَلِّمْ، يَكُنْ بَرَكَةً عَلَيْكَ، وعلى أهْلِ بَيْتِكَ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! جب تم اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ تو سلام کرو، یہ تمہارے لیے اور تمہارے گھر والوں کے لیے برکت کا باعث ہوگا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2698 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´اپنے گھر میں داخل ہو تو سلام کرے۔`
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: " بیٹے! جب تم اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ تو انہیں سلام کیا کرو، یہ سلام تمہارے لیے اور تمہارے گھر والوں کے لیے خیر و برکت کا باعث ہو گا " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الاستئذان والآداب/حدیث: 2698]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
معلوم ہوا کہ سلام گھر میں خیروبرکت کی کثرت کا سب سے بہترین نسخہ ہے، بہت افسوس ہے ایسے لوگوں پر جو سلام جیسی چیز کو چھوڑ کر خود بھی اور اپنے گھر والوں کو بھی خیروبرکت اور سلامتی سے محروم رکھتے ہیں، ہو سکتا ہے ایسے لوگ اپنے بیوی بچوں کو سلام کرنے میں اپنی سبکی محسوس کرتے ہوں، اس لیے گھر میں آتے جاتے سلام ضرور کرنا چاہیے تاکہ سلام کی خیر وبرکت سے محروم نہ رہیں۔
نوٹ:
(سند میں علی بن زید بن جدعان ضعیف راوی ہیں)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2698 سے ماخوذ ہے۔