باب: پینے کے آداب، برتن سے باہر تین مرتبہ سانس لینے کا استحباب، برتن میں سانس لینے کی کراہت، اور پہلے پینے والے کے بعد برتن کو دائیں طرف والے، پھر اس کے دائیں والے کی طرف گھمانے کا استحباب

باب أدب الشرب واستحباب التنفس ثلاثًا خارج الإناء وكراهة التَّنَفُّس في الإناء واستحباب إدارة الإناء عَلَى الأيمن فالأيمن بعد المبتدئ

عن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَتَنَفَّسُ في الشَّرابِ ثَلاثًا. متفق عَلَيْهِ.
يعني: يتنفس خارجَ الإناءِ.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ پینے میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے۔
(متفق علیہ)
یعنی: برتن سے باہر سانس لیتے تھے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 756
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 7/ 146 (5631)، ومسلم 6/ 111 (2028) (123).
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَشْرَبُوا وَاحِدًا كَشُرْبِ البَعِيرِ، وَلَكِنِ اشْرَبُوا مَثْنَى وَثُلاَثَ، وَسَمُّوا إِذَا أنْتُمْ شَرِبْتُمْ، وَاحْمَدُوا إِذَا أنْتُمْ رَفَعْتُمْ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اونٹ کے پینے کی طرح ایک ہی سانس میں نہ پیو، بلکہ دو دو اور تین تین (سانسوں) میں پیو، اور جب پیو تو (اللہ کا) نام لو اور جب (برتن منہ سے) ہٹاؤ تو (اللہ کی) حمد کرو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 757
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: (1885) إسناده ضعيف, يزيد بن سنان: ضعيف (تقدم: 1077) وشيخه كأنه يعقوب (ضعيف / تق:7826) وإلا فمجھول (تق:8482) وقال الھيثمي فى يعقوب بن عطاء بن أبى رباح : ضعفه أحمد والجمھور(مجمع الزوائد 263/3) , محدثین: د. ماهر الفحل: وهو حديث ضعيف
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (1885) وقال: «حديث غريب»، وهو حديث ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت إسناده ضعيف كما في (تخريج المشكاة) رقم (4278)
وعن أَبي قَتَادَة - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى أَنْ يُتَنَفَّسَ في الإناءِ. متفق عَلَيْهِ.
يعني: يتنفس في نفس الإناءِ.
ترجمہ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے برتن میں سانس لینے سے منع فرمایا۔
(متفق علیہ)
یعنی: برتن کے اندر ہی سانس لینے سے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 758
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 7/ 146 (5630)، ومسلم 1/ 155 (267) (65).
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أُتِيَ بِلَبَنٍ قَدْ شِيبَ بماءٍ، وَعَنْ يَمِينهِ أعْرَابيٌّ، وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَكْر - رضي الله عنه - فَشَرِبَ، ثُمَّ أعْطَى الأعْرابيَّ، وقال: «الأيْمَنَ فالأيْمَنَ» متفق عَلَيْهِ.
قَوْله: «شِيب» أيْ: خُلِطَ.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس دودھ لایا گیا جس میں پانی ملایا گیا تھا، آپ ﷺ کے دائیں طرف ایک دیہاتی تھا اور بائیں طرف سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، آپ ﷺ نے پیا، پھر دیہاتی کو دے دیا اور فرمایا: ”دایاں (مقدم ہے)، پھر (اس کے بعد والا) دایاں۔“
(متفق علیہ)
«شِيبَ»: یعنی ملایا گیا۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 759
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 144 (2352)، ومسلم 6/ 112 (2029) (124).
وعن سهلِ بن سعدٍ - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أُتِيَ بِشرابٍ، فَشَرِبَ مِنْهُ وَعَنْ يَمِينِهِ غُلامٌ، وَعَنْ يَسَارِهِ أشْيَاخٌ، فَقَالَ للغُلامِ: «أتَأْذَنُ لِي أَنْ أُعْطِيَ هؤُلاَءِ؟» فَقَالَ الغُلامُ: لاَ واللهِ، لاَ أُوثِرُ بنَصيبي مِنْكَ أَحَدًا. فَتَلَّهُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - في يَدِهِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
قَوْله: «تَلَّهُ» أيْ وَضَعَهُ. وهذا الغلامُ هُوَ ابْنُ عباس رضي الله عنهم.
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کوئی مشروب لایا گیا، آپ ﷺ نے اس میں سے پیا، آپ کے دائیں طرف ایک لڑکا تھا اور بائیں طرف بڑی عمر کے لوگ تھے، آپ ﷺ نے لڑکے سے فرمایا: ”کیا تم مجھے اجازت دیتے ہو کہ میں ان (بزرگوں) کو دے دوں؟“ لڑکے نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں آپ سے ملنے والے اپنے حصے میں کسی کو (خود پر) ترجیح نہیں دوں گا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے وہ (پیالہ) اس کے ہاتھ میں رکھ دیا۔
(متفق علیہ)
«تَلَّهُ»: یعنی رکھ دیا۔ اور یہ لڑکا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما تھے۔
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 568 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 760
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث انظر الحديث (568). أخرجه: البخاري 3/ 144 (2351)، ومسلم 6/ 113 (2030) (127).