ریاض الصالحین — حدیث نمبر 757
باب: پینے کے آداب، برتن سے باہر تین مرتبہ سانس لینے کا استحباب، برتن میں سانس لینے کی کراہت، اور پہلے پینے والے کے بعد برتن کو دائیں طرف والے، پھر اس کے دائیں والے کی طرف گھمانے کا استحباب
باب أدب الشرب واستحباب التنفس ثلاثًا خارج الإناء وكراهة التَّنَفُّس في الإناء واستحباب إدارة الإناء عَلَى الأيمن فالأيمن بعد المبتدئ
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَشْرَبُوا وَاحِدًا كَشُرْبِ البَعِيرِ، وَلَكِنِ اشْرَبُوا مَثْنَى وَثُلاَثَ، وَسَمُّوا إِذَا أنْتُمْ شَرِبْتُمْ، وَاحْمَدُوا إِذَا أنْتُمْ رَفَعْتُمْ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اونٹ کے پینے کی طرح ایک ہی سانس میں نہ پیو، بلکہ دو دو اور تین تین (سانسوں) میں پیو، اور جب پیو تو (اللہ کا) نام لو اور جب (برتن منہ سے) ہٹاؤ تو (اللہ کی) حمد کرو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اونٹ کی طرح ایک سانس میں نہ پیو، بلکہ دو یا تین سانس میں پیو، جب پیو تو «بسم اللہ» کہو اور جب منہ سے برتن ہٹاؤ تو «الحمدللہ» کہو۔" [سنن ترمذي/كتاب الأشربة/حدیث: 1885]
نوٹ:
(سند میں ابن عطاء بن ابی رباح مبہم راوی ہے)