باب: اپنے سامنے سے کھانا، اور غلط طریقے سے کھانے والے کو نصیحت کرنا اور ادب سکھانا
باب الأكل مِمَّا يليه ووعظه وتأديبه من يسيء أكله
عن عمر بن أَبي سَلمَة رضي الله عنهم، قَالَ: كُنْتُ غُلامًا في حِجْرِ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وَكَانَتْ يَدِي تَطِيشُ في الصَّحْفَةِ، فَقَالَ لي رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا غُلامُ، سَمِّ اللهَ تَعَالَى، وَكُلْ بِيَمينِكَ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ». متفقٌ عَلَيْهِ.
قَوْله: «تَطِيشُ» بكسرِ الطاء وبعدها ياءٌ مثناة من تَحْت، معناه: تتحرك وتمتد إِلَى نَوَاحِي الصَّحْفَةِ.
قَوْله: «تَطِيشُ» بكسرِ الطاء وبعدها ياءٌ مثناة من تَحْت، معناه: تتحرك وتمتد إِلَى نَوَاحِي الصَّحْفَةِ.
ترجمہ
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں لڑکا تھا اور رسول اللہ ﷺ کی پرورش میں تھا، اور (کھاتے وقت) میرا ہاتھ پیالے میں ادھر ادھر گھومتا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے لڑکے! اللہ تعالیٰ کا نام لو، اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔“
(متفق علیہ)
«تَطِيشُ»: طاء کے کسرہ اور اس کے بعد نیچے دو نقطوں والی یاء کے ساتھ ہے، اس کا معنی ہے: (ہاتھ) حرکت کرتا اور پیالے کے کناروں کی طرف بڑھتا تھا۔
(متفق علیہ)
«تَطِيشُ»: طاء کے کسرہ اور اس کے بعد نیچے دو نقطوں والی یاء کے ساتھ ہے، اس کا معنی ہے: (ہاتھ) حرکت کرتا اور پیالے کے کناروں کی طرف بڑھتا تھا۔
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 299 پر گزر چکی ہے۔
وعن سلمةَ بن الأَكْوَع - رضي الله عنه: أنَّ رَجُلًا أَكَلَ عِنْدَ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - بِشِمَالِهِ، فَقَالَ: «كُلْ بِيَمِينِكَ» قَالَ: لا أسْتَطِيعُ. قَالَ: «لاَ اسْتَطَعْتَ»! مَا مَنَعَهُ إِلاَّ الكِبْرُ! فَمَا رَفَعَهَا إِلَى فِيهِ. رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کے پاس اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔“ اس نے کہا: میں نہیں کر سکتا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو کبھی نہ کر سکے!“ اسے تکبر کے سوا کسی چیز نے (ایسا کرنے سے) نہیں روکا تھا، چنانچہ پھر وہ اسے (اپنا دایاں ہاتھ) اپنے منہ تک نہ اٹھا سکا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 159 پر گزر چکی ہے۔