ریاض الصالحین — حدیث نمبر 740

باب: اپنے سامنے سے کھانا، اور غلط طریقے سے کھانے والے کو نصیحت کرنا اور ادب سکھانا

باب الأكل مِمَّا يليه ووعظه وتأديبه من يسيء أكله

حدیث نمبر: 740
وعن سلمةَ بن الأَكْوَع - رضي الله عنه: أنَّ رَجُلًا أَكَلَ عِنْدَ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - بِشِمَالِهِ، فَقَالَ: «كُلْ بِيَمِينِكَ» قَالَ: لا أسْتَطِيعُ. قَالَ: «لاَ اسْتَطَعْتَ»! مَا مَنَعَهُ إِلاَّ الكِبْرُ! فَمَا رَفَعَهَا إِلَى فِيهِ. رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کے پاس اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔“ اس نے کہا: میں نہیں کر سکتا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو کبھی نہ کر سکے!“ اسے تکبر کے سوا کسی چیز نے (ایسا کرنے سے) نہیں روکا تھا، چنانچہ پھر وہ اسے (اپنا دایاں ہاتھ) اپنے منہ تک نہ اٹھا سکا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

وضاحت:
یہ حدیث نمبر 159 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب أدب الطعام / حدیث: 740
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث انظر الحديث (159). أخرجه: مسلم 6/ 109 (2021) (107).
انظر الحديث (١٥٩).