باب: مخاطب کے لیے بات کو واضح اور صاف بیان کرنے، اور اگر دہرائے بغیر سمجھ نہ آئے تو سمجھانے کے لیے اسے دہرانے کے مستحب ہونے کا بیان
باب استحباب بيان الكلام وإيضاحه للمخاطب وتكريره ليفهم إذا لَمْ يفهم إِلا بذلك
عن أنسٍ - رضي الله عنه: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إِذَا تَكَلَّمَ بِكَلِمَةً أعَادَهَا ثَلاَثًا حَتَّى تُفْهَمَ عَنْهُ، وَإِذَا أتَى عَلَى قَوْمٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ ثَلاثًا. رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب کوئی بات فرماتے تو اسے تین بار دہراتے تاکہ وہ آپ سے (اچھی طرح) سمجھ لی جائے، اور جب کچھ لوگوں کے پاس آتے اور انہیں سلام کرتے تو انہیں تین بار سلام کرتے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: كَانَ كَلاَمُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كَلامًا فَصْلًا يَفْهَمُهُ كُلُّ مَنْ يَسْمَعُهُ. رواه أَبُو داود.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کی گفتگو واضح اور جدا جدا (الفاظ والی) ہوتی تھی جسے ہر سننے والا سمجھ لیتا تھا۔
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)